حدیث نمبر: 23785
٢٣٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: كان يكره (شراء) (١) قمار الصبيان (من الصبيان) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین کے نزدیک بچوں سے بچوں کے جوئے کی چیزوں کو خریدنا مکروہ ہے، جبکہ حسن رحمہ اللہ اس کی اجازت دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 23786
٢٣٧٨٦ - وكان الحسن يرخص فيه.
حدیث نمبر: 23787
٢٣٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عاصم عن ابن سيرين قال: كل شيء فيه قمار فهو من الميسر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ کھیل جس میں جوا ہو وہ میسر میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 23788
٢٣٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن ابن (حرملة) (١) عن سعيد بن المسيب قال: لا بأس بالبيض الذي يلعب به الصبيان -يعني شراءه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جن انڈوں سے بچے کھیلتے ہیں ان کی خریداری میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 23789
٢٣٧٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن مسعدة عن محمد بن عجلان عن زيد بن أسلم قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔