٢٣٥٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة ووكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي أنه كره أجر المغنية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ گانا گانے والی کی اجرت کو ناپسند کرتے تھے، اور حضرت عبدہ نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ میں اسے کھانے کو بھی ناپسند سمجھتا ہوں۔
٢٣٥٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عمرو عن الحسن أنه كره أجر النائحة والمغنية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن گانا گانے والی اور نوحہ کرنے والیوں کی اجرت کو ناپسند کرتے تھے۔
٢٣٥٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي هاشم عن إبراهيم أنه كره أجر النائحة والمغنية والكاهن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم گانا گانے والی ، نوحہ کرنے والی اور کاہن کی اجرت کو ناپسند کرتے تھے۔
٢٣٥٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) قال: حدثنا جعفر بن عون عن يحيى بن سعيد عن عبد اللَّه بن هبيرة. . (وأكلهم السحت) قال: مهر البغي، وما كان يأخذ (الكاهن) (٢) على (كهانتهم) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ھبیرہ ” واکلھم السحت “ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے زانیہ کی اجرت مراد ہے، اور جو کچھ کاہن اپنی کہانت سے حاصل کرے۔