حدیث نمبر: 23566
٢٣٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن معمر عن الزهري (أن) (١) عمر (قضى) (٢) في رجل وهب لرجل بهيمة فولدت، قال له: أن يرجع (في الهبة بالقيمة) (٣) يوم وهب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے بارے میں فیصلہ فرمایا جس نے ایک شخص کو جانور ہبہ کیا تھا اور اس جانور نے بچہ جن دیا تھا، آپ نے فرمایا کہ وہ اس کی قیمت واپس لے لے۔ جس دن اس نے ھبہ کیا تھا اس دن کے اعتبار سے۔
حدیث نمبر: 23567
٢٣٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الرحمن ابن زياد قال: كتب عمر بن عبد العزيز أن يرجع في الهبة في القيمة يوم وهب، وكتب أن الزيادة للموهوب له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا : جس دن ہبہ کیا اس دن کی قیمت پر ہبہ پر رجوع کرے گا، اور مزید تحریر فرمایا کہ موہوبہ چیز اگر بڑھ جائے (مثلاً بچہ جن دے وغیرہ) تو وہ زیادتی موہوب لہ کے لیے ہے۔