حدیث نمبر: 23547
٢٣٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: سألته عن الخص يدعيه أهل هذه الدار وأهل هذه، قال: هو للذي يليهم (القمط) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ لکڑی کی چھت جس کا دو گھروں والے دعویٰ کریں ؟ آپ نے فرمایا وہ اس کے لیے ہے جس کی رسی اس کے ساتھ ملی ہو اور ان سے اینٹوں کی دیوار کے متعلق سوال کیا جس کا یہ گھر والا دعویٰ کرے اور وہ بھی دعویٰ کرے ؟ فرمایا : وہ اس کے لئے ہے جس کا نصف اس کے ساتھ ملا ہو۔
حدیث نمبر: 23548
٢٣٥٤٨ - وسألته عن الحائط اللبن يدعيه أهل هذه الدار وأهل هذه؟ قال: (هو للذي) (١) يليهم الإنصاف.
حدیث نمبر: 23549
٢٣٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن زكريا عن حميد (١) قال: تقدمت مع أبي إلى شريح فسمعته يقضي بالخص إلى من كانت (إليه) (٢) القمط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس گیا، میں نے سنا آپ نے لکڑی کی چھت کا فیصلہ فرمایا کہ جس کی رسی اس کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔