کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص کسی سے جانور خریدے
حدیث نمبر: 23528
٢٣٥٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن القاسم ابن عبد الرحمن قال: شهدته واختصم إليه رجلان اشترى أحدهما من الآخر دابة، فقال للقاسم: مره فليعطني (١) كفيلًا (إن) (٢) أدركني في هذه الدابة درك، فقال: هل كنت اشترطت عليه ذلك عند عقدة البيع؟ (قال) (٣): لا، (قال) (٤): ليس (لك) (٥) ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں حضرت قاسم کے پاس حاضر تھا کہ آپ کے پاس دو شخص جھگڑا کرتے ہوئے آئے، ان میں سے ایک نے دوسرے سے جانور خریدا تھا، اس نے حضرت قاسم سے کہا کہ اس کو حکم دیں کہ مجھے کوئی ضامن دے کہ اگر اس گھوڑے کو معاملہ میں مجھ پر کوئی تاوان آگیا تو وہ کیل اس تاوان کو بھرے گا۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تم نے بیع کرتے وقت اس کی شرط لگائی تھی ؟ اس نے کہا : نہیں آپ نے فرمایا، پھر تمہارے لئے ایسا کرنا نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23528
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23528، ترقيم محمد عوامة 22545)