کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کوئی شخص خریدنے کے لیے کوئی چیز چکھ کر دیکھے
❮
❯
٢٣٥٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن (جميل) (١) بن بشر قال: رأيت سالم بن عبد اللَّه مر بصاحب (صير) (٢) يعني (صحناة) (٣)، فأخذ منه فذاقه، فقال: كيف تبيع هذا؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جمیل بن بشیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو دیکھا کہ آپ ایک مچھلی والے کے پاس سے گزرے۔ آپ نے اس میں سے چکھا اور پھر پوچھا کس طرح فروخت کر رہے ہو ؟
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23529
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23529، ترقيم محمد عوامة 22546)
٢٣٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: لا بأس إذا اشترى الرجل الفاكهة أن يأكل منها -يعني (يذوقها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی پھل خریدتے وقت پہلے اس میں سے چکھ لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23530
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23530، ترقيم محمد عوامة 22547)
٢٣٥٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن إبراهيم قال: لا بأس (إذا) (١) اشترى الشيء بأن يذوقه قبل أن يشتريه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی چیز خریدنے سے پہلے اس کو چکھ لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 23531
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23531، ترقيم محمد عوامة 22548)