حدیث نمبر: 23299
٢٣٢٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري عن سعيد ابن المسيب أنه كره أن يواصف الرجل بالسلعة ليس عنده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ اس کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی سامان کا وصف بیان کر کے اس کو فروخت کرے جو اس کے پاس نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 23300
٢٣٣٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن أنه كان يكره المواصفة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ وصف بیان کر کے بیع کرنے کو ناپسند کرتے تھے جبکہ چیز غیر موجود ہو۔
حدیث نمبر: 23301
٢٣٣٠١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون عن محمد أنه كرهها] (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ اس بیع کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 23302
٢٣٣٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن ابن جريج عن زيد بن أسلم قال: قلت لابن عمر: الرجل يقول: (اشتر) (٢) هذا البيع، وأشتريه منك فكرهه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ایک شخص یوں کہتا ہے : تو اس بیع کو خرید لے میں اس کو خریدوں گا تجھ سے۔ ( تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ ) آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 23303
٢٣٣٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحكم (ابن) (١) أبي (الفضل) (٢) قال: سمعت الحسن وسأله (رجل) (٣) عن الرجل يساوم الرجل (بالحرير) (٤) فيقول: ليس عندي، فيقول: (اشتره) (٥) حتى اشتريه منك، (قال) (٦): فكرهه وقال: هذه المواصفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک شخص دوسرے شخص کے ساتھ ریشم کا ریٹ لگاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ریشم میرے پاس نہیں ہے۔ اور وہ کہتا ہے : اس کو خرید لے یہاں تک کہ میں اس کو تجھ سے خرید لوں گا ؟ آپ نے اس بیع کو ناپسند فرمایا اور فرمایا یہ بیع مواصفہ ہے۔
حدیث نمبر: 23304
٢٣٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عائذ بن حبيب عن يحيى بن سعيد عن القاسم بن محمد أنه لم ير (به) (١) بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ اس بیع میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 23305
٢٣٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم [بن ميسرة قال: قلت لطاوس: الرجل يساومني بالسلعة وليست عندي، فيقول: (اشتره) (١) و (أشتري) (٢) منك، ولولا مكانه ما اشتريتها (٣) فكرهه طاوس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن میسرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا : ایک شخص نے مجھ سے ایسے سامان کی قیمت لگائی جو میرے پاس نہیں ہے ۔ اور وہ کہتا ہے اس کو خرید لے میں تجھ سے خرید لوں گا۔ اور اگر اس کی جگہ ہوتا تو میں اس کو نہ خریدتا ؟ حضرت طاؤس نے اس بیع کو ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 23306
٢٣٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم] (١) في (الرجل) (٢) يقول (للرجل) (٣): (اشتر) (٤) هذا (البز) (٥) وأشتريه منك - فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص دوسرے سے یوں کہے : تو اس کپڑے کو خرید لے میں اس کو تجھ سے خرید لوں گا۔ ابراہیم رحمہ اللہ نے اس بیع کو ناپسند فرمایا۔