حدیث نمبر: 23242
٢٣٢٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن طاوس أنه كره لبس الحرير والسابري الرقيق والتجارة فيهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس ریشم اور باریک کپڑے کے پہننے اور اس کی خریدو فروخت کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 23243
٢٣٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن مغول قال: سمعت أزهر سأل عطاء عن بيع (الخمر) (١) (الرقاق) (٢) فكرهها.
مولانا محمد اویس سرور
میں نے ازہر کو عطاء سے باریک پردہ کی بیع کے بارے میں سوال کرتے ہوئے سنا آپ رحمہ اللہ نے اس کو ناپسند کیا۔
حدیث نمبر: 23244
٢٣٢٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق قال: قال عطاء: الحرير أحب إلي من السابري.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک سابری کپڑے ( باریک کپڑے) سے بہتر ہے ریشم پہن لیا جائے۔