حدیث نمبر: 23212
٢٣٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: يأخذ (السيد) (١) من مال مملوكه ما شاء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آقا اپنے مملوک کے مال میں سے جو چاہے لے سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 23213
٢٣٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر السمان عن ابن عون قال: سئل محمد عن الرجل يأخذ من مال عبده، فقال: لا أعلم ذلك من الإحسان.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ آقا غلام کے مال میں سے لے سکتا ہے ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اس کو احسان میں سے نہیں سمجھتا ۔ ( مناسب نہیں ہے) ۔
حدیث نمبر: 23214
٢٣٢١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن يزيد بن عبد اللَّه ابن (قسيط) (١) عن رافع بن خديج وجابر بن عبد اللَّه وأبي سعيد الخدري قالوا: من كان (له) (٢) عبد مخارج، (أو) (٣) أمة يطوف عليها فليس له أن يأخذ مما (أعطاهما) (٤) شيئًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ ، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جس شخص کا غلام خراج دیتا ہو یا باندی جس کے ساتھ ہمبستری کرتا ہو اس آقا کے لئے جائز نہیں ہے جو ان کو عطا کیا ہے اس میں سے کچھ وصول کرے۔