حدیث نمبر: 23170
٢٣١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن سليمان بن موسى عن عمر بن عبد العزيز أنه أجاز شهادة الأخ لأخيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ نے بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں قبول فرمائی۔
حدیث نمبر: 23171
٢٣١٧١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن أبي رباح، قال: كان بين رجلين من الحي خصومة، فشهد لأحدهما أخوه لأبيه وأمه عند شريح، فقال (للرجل) (١): أنت أخوه؟ (قال) (٢): فهل لك من الذي تشهد عليه شئ؟ قال: لا، (فقال) (٣) لخصمه: فبأي شيء أرد شهادته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ محلہ کے دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ان میں سے ایک کے لیے اس کے بھائی نے حضرت شریح رحمہ اللہ کے سامنے گواہی دی، دوسرے شخص نے کہا کہ تو اس کا بھائی ہے، حضرت شریح رحمہ اللہ نے دریافت فرمایا کہ : کیا تیرے لئے کوئی چیز ہے اس شخص سے کہ تو اس پر گواہی دے ؟ اس نے کہا کہ نہیں۔ آپ نے خصم سے فرمایا پھر کس چیز کی وجہ سے تو اس کی گواہی کو رد کر رہا ہے ؟
حدیث نمبر: 23172
٢٣١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن (عاصم عن الشعبي) (١) قال: أدنى ما (يجوز من الشهادة) (٢): شهادة الأخ لأخيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سب سے قریبی رشتہ دار کہ جس کی گواہی جائز ہے وہ ایک بھائی کی دوسرے بھائی کے لیے گواہی ہے۔
حدیث نمبر: 23173
٢٣١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن أبي هاشم عن إبراهيم قال: (١) تجوز شهادة الأخ لأخيه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں قبول ( معتبر) سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 23174
٢٣١٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عثمان (البتي) (١) عن الشعبي بمثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 23175
٢٣١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا روح بن عبادة عن ابن جريح عن مزاحم بن أبي مزاحم عن ابن أبي يزيد عن ابن الزبير أنه أجاز شهادة الأخ لأخيه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے بھائی کی گواہی کو بھائی کے حق میں معتبر قرار دیا۔
حدیث نمبر: 23176
٢٣١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) محمد بن عبد اللَّه الأنصاري عن إسماعيل عن الحسن قال: تجوز شهادة الأخ لأخيه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں معتبر سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 23177
٢٣١٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن الشعبي عن شريح قال: تجوز شهادة الأخ لأخيه إذا كان عدلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بھائی اگر عادل ہو تو اس کی گواہی بھائی کے حق میں معتبر ہے۔
حدیث نمبر: 23178
٢٣١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن عطاء بن السائب عن (حرب) (١) بن (عبيد اللَّه) (٢) عن شريح أنه أجاز شهادة أخ لأخيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ نے بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں قبول فرمائی۔