حدیث نمبر: 23167
٢٣١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن محمد بن كردوس عن (أبيه) (١) أن رجلًا حُدّ في الخمر، فشهد عند شريح، فسألني عنه فقلت: من خير شبابنا، فأجاز شهادته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کردوس رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک نوجوان کو شراب کی وجہ سے حد لگائی گئی، پھر اس نے حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس گواہی دی، انہوں نے اس کے بارے میں مجھ سے دریافت کیا ؟ میں نے عرض کیا ہمارے نوجوانوں میں سے اچھا ہے۔ تو آپ نے اس کی گواہی کو قبول فرمایا۔
حدیث نمبر: 23168
٢٣١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن سماك ابن حرب عن عبد اللَّه بن شداد عن ابن عمر أن عمر كتب إلى أبي موسى في رجل شرب الخمر: إن تاب فاقبل شهادته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو تحریر فرمایا کہ شرابی اگر توبہ کرلے تو اس کی گواہی قبول کرلو۔
حدیث نمبر: 23169
٢٣١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عيسى بن أبي عزة عن الشعبي أنه أجاز شهادة رجل ضرب (في الخمر) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے ایسے شخص کی گواہی قبول فرمائی جس کو شراب کی وجہ سے حد لگائی گئی تھی۔