کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: مکاتب بدل کتابت کے لئے سوال کرے تو اُس کو عطا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 22895
٢٢٨٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي جعفر (الفراء) (١) عن (جعفر) (٢) (٣) بن أبي (ثروان) (٤) أن عليا حث الناس على ابن (النباح) (٥) (فجمعوا) (٦) له (أكثر) (٧) من مكاتبته ففضلت (٨) فضلة فجعلها عليٌ (في) (٩) المكاتبين (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر ابن ابو ثروان رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو ابن النبّاح کی مالی مدد کی ترغیب دی۔ لوگوں نے اس کے لئے اس کے بدل کتابت سے زیادہ جمع کردیا، بدل کتابت ادا کرنے کے بعد کچھ بچ گیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وہ دو مکاتبوں کو دے کران کا بدل کتابت ادا کروا دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22895
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22895، ترقيم محمد عوامة 21961)
حدیث نمبر: 22896
٢٢٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: مكاتب (سأل) (١) في رقبة أو أو رقبتين فاعطي عطاء، (فلما) (٢) (كثر) (٣) في عين أبي موسى ما أعطي، أمر به وبما أعطي (فأدخل) (٤) ثم نظر الذي سأل فيه فأعطاه إياه (فأخذ) (٥) الفضل فجعله في رقبته أو رقاب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مکاتب نے ایک یا دو لوگوں کی آزادی کے لیے سوال کیا، اس کو عطا کیا گیا، جب وہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی نظر میں کافی زیادہ ہوگیا، تو اس کو بلایا، وہ جو اس کو دیا گیا تھا وہ لے کر وہ حاضر ہوا، پھر آپ نے دیکھا ، جتنے کے سوال کیا گیا تھا اس کو عطا کیا اور جو باقی بچا وہ رکھ لیا اور اس سے ایک یا کئی غلاموں کو آزاد کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22896
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22896، ترقيم محمد عوامة 21962)
حدیث نمبر: 22897
٢٢٨٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع (بن) (١) صبيح عن يزيد بن أبان عن صبيح (بن عبد اللَّه) (٢) أن عبد اللَّه بن عباس حث الناس على مكاتبه، فجمعوا له فأدى مكاتبته، وبقيت فضلة فجعلها عبد اللَّه في المكاتبين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صبیح سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے لوگوں کو مکاتب کا بدل کتابت ادا کرنے کے لئے ترغیب دی، لوگوں نے اس کے لئے مال جمع کیا ، اس نے بدل کتابت ادا کیا اور کچھ مال بچ گیا ، تو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے وہ مال دو مکاتبوں کو عطا کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22897
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22897، ترقيم محمد عوامة 21963)