حدیث نمبر: 22831
٢٢٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل بن (سميع) (١) عن ماهان قال: (مر) (٢) ابن مسعود على رجل يزن دويرة قد أرجح فقال: (أقم) (٣) لسان الميزان، فإذا استقام فزده من مالك ما شئت (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہایک شخص کے پاس سے گزرے جو برادہ تول رہا تھا، اس نے آپ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا ترازو کو جھکا کر تولو ؟ حضرت ابن مسعود نے فرمایا : ترازو کی زبان کو برابر کرو، جب وہ برابر ہوجائے تو اپنی مرضی سے جو چاہو اضافہ کردو۔
حدیث نمبر: 22832
٢٢٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي (سنان) (١) عن (أبي) (٢) الهذيل -كذا قال: أبو الأحوص (٣) - قال: رأيت عمار بن ياسر اشترى ⦗٨٨⦘ (قتًا) (٤) فاستزاده حبلا فأبى أن (يزيده) (٥)، فرأيت عمارًا ينازعه إياه فلا أدري أيهما غلب عليه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الأحوص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو قباء خریدتے ہوئے دیکھا، آپ رضی اللہ عنہ اس سے ایک ڈوری زیادہ مانگ رہے تھے اس نے زیادہ دینے سے انکار کردیا، میں نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ رضی اللہ عنہ اس سے جھگڑا کر رہے تھے ، پھر مجھے نہیں معلوم اس جھگڑے میں کون غالب آیا۔
حدیث نمبر: 22833
٢٢٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أبي سنان عن (ابن) (١) أبي الهذيل عن عمار مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو ھذیل رحمہ اللہ سے اسی بھی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 22834
٢٢٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس عن بهدل (١) أبي الوضاح (الشيباني) (٢) عن رجل عن علي أنه مر على (جارية) (٣) وقد اشترت لحما وهي تقول: زدني، فقال (له) (٤): زدها هو أعظم لبركة البيع (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ ایک باندی کے پا س سے گذرے جو گوشت خرید رہی تھی، اور باندی دو کان دار سے کہہ رہی تھی کہ کچھ زیادہ ڈال۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دو کاندار سے فرمایا : اس کو کچھ زیادہ ڈال کردو، بیشک یہ بیع میں برکت کے لئے بہت بڑا سبب ہے۔
حدیث نمبر: 22835
٢٢٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس أن يستزيد على البيع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیع میں کچھ زیادہ طلب کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 22836
٢٢٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي حصين عن رجل من النخع قال: رأيت عمارا اشترى (قتًا) (١) من رجل فنازعه حبلًا، وعمار يقول: زدني، والآخر يقول: لا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو ایک شخص سے قباء خریدتے ہوئے دیکھا گیا، آپ اس سے ایک ڈوری کی زیادتی پر جھگڑا فرما رہے تھے اور حضرت عمار رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے زیادتی کر، وہ شخص کہہ رہا تھا کہ نہیں۔
حدیث نمبر: 22837
٢٢٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عمن سمع (ابن) (١) عمر يقول (له) (٢): إذا اشتريت لحمًا (فلا تزدادن) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم گوشت خریدو تو اس میں زیادتی مت کرو۔