کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: خرید و فروخت کے معاملات میں "تلقي البيوع" (خرید و فروخت کو رسد کرنا یا اس کے لیے منتظر رہنا) کے بارے میں
٢٢٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة (عن ابن عباس) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تستقبلوا ولا تحفلوا ولا ينفق (بعضكم) (٢) لبعض" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سامان تجارت والے قافلہ سے شہر سے باہر جا کر اس سے ملاقات نہ کرو تاکہ تم کم قیمت میں خریدا کر آگے زیادہ میں بیچو، اور نہ ہی اونٹنی کے تھنوں میں اس کو فروخت کرنے کے لئے دودھ جمع کرو، اور نہ ہی تم ایک دوسرے کی خاطر سامان کی قیمت کو بڑھاؤ۔
٢٢٧٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن أبي جعفر الرازي عن ليث عن مجاهد عن ابن عم (١): أن (لا تلقوا البيوع) (٢) بأفواه السكك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منڈی میں پہنچنے سے پہلے ہی کسان سے کم قیمت میں خرید کر آگے زیادہ قیمت میں فروخت مت کرو۔
٢٢٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن إياس بن ذغفل قال: قرئ علينا كتاب عمر بن عبد العزيز: لا (تلقوا) (١) الركبان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت عمر بن عبد العزیز کا حکم نامہ پڑھا گیا تو اس میں تحریر تھا کہ شہر سے باہر جا کر سواروں سے ملاقات نہ کرو ( کم قیمت میں خرید کر زیادہ میں فروخت کرنے کے لئے ) ۔
٢٢٧٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن محمد قال: نهى عن تلقي الجلب، فإن تلقى رجل (فاشتراه) (١) فصاحبه بالخيار إذا قدم المصر.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہر سے باہر جا کر قافلہ والوں سے کم قیمت دے کر سامان خریدنے سے ہمیں منع کیا گیا ہے، پس اگر کوئی شخص اس ممانعت کے باوجود شہر سے باہر جا کر خرید لے تو جب اس سامان کا مالک شہر میں آجائے گا تو اس کو اختیار ہوگا۔ ( اگر چاہے تو پہلی بیع فسخ کرسکتا ہے) ۔
٢٢٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن التيمي عن أبي عثمان النهدي عن ابن مسعود عن النبي ﷺ أنه نهى عن تلقي البيوع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر سے باہر جا کر قافلہ والوں سے سامان کم قیمت میں خرید کر شہر میں لا کر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔
٢٢٧٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تلقوا الركبان للبيع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ شہر سے باہر جا کر کم قیمت میں سامان خریدنے کے لئے قافلہ والوں سے ملاقات مت کرو۔
٢٢٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه عن الربيع بن (حبيب) (١) عن نوفل ابن عبدى الملك عن أبيه عن علي عن النبي ﷺ أنه نهى عن التلقي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر سے باہر جا کر کم قیمت میں سامان خرید کر شہر میں لا کر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔
٢٢٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر وأبي هريرة قالا: نهى رسول اللَّه ﷺ أن تلقى البيوع من أفواه الطرق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منڈی میں پہنچنے سے پہلے ہی کسان سے کم قیمت میں خرید کر آگے زیادہ قیمت میں فروخت مت کرو۔