حدیث نمبر: 22163
٢٢١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة يبلغ به النبي ﷺ قال: "لا (يبع) (١) حاضر لباد" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : شہری کی بیع دیہاتی کے لئے جائز نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 22164
٢٢١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أبي الزبير سمع جابرًا يقول: قال (١) رسول اللَّه ﷺ: "لا يبيع حاضر لباد، (دعوا) (٢) الناس يرزق اللَّه بعضهم من بعض" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے، لوگوں کو چھوڑو، اللہ تعالیٰ تمہارے بعض کے ذریعہ بعضوں کو رزق دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 22165
٢٢١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب قال: حدثني مسلم (الخياط) (١) عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن بيع حاضر لباد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیہاتی کے لئے شہری آدمی کی بیع کو منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 22166
٢٢١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن أبي حرة عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يشتري من الأعرابي (للأعرابي) (١) قال: فقيل له: فيشتري منه للمهاجر؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ دیہاتی شخص سے دیہاتی خریدے، آپ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ مہاجر اس سے خرید کرسکتا ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : نہیں۔
حدیث نمبر: 22167
٢٢١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن مسلم (الخياط) (١) سمع أبا هريرة يقول: نهى أن يبيع حاضر لباد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شہری کا دیہاتی کے لئے بیع کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے۔
حدیث نمبر: 22168
٢٢١٦٨ - وسمع عمر يقول: لا يبيع حاضر لباد (١).
حدیث نمبر: 22169
٢٢١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم (عن إبي هريرة) (١) عن النبي ﵇ قال: "لا يبيع حاضر لباد" (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : شہری دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے۔
حدیث نمبر: 22170
٢٢١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: ليس به بأس اليوم إنما أراد النبي ﷺ أن يصيب الناس غرة أهل البادية لما قدم المدينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آج کل ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بیشک حضور ﷺ نے اس لیے منع کیا تھا کہ جب دیہاتی لوگ مدینہ میں آئیں تو لوگ ان کے بھولے پن کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں آج کل بھی یہ ٹھیک اور درست نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 22171
٢٢١٧١ - قال عطاء: لا يصلح اليوم.
حدیث نمبر: 22172
٢٢١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن ابن سيرين عن أنس قال: لا يبيع حاضر لباد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ شہری دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے۔
حدیث نمبر: 22173
٢٢١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي موسى عن الشعبي قال: كان المهاجرون يكرهون بيع حاضر لباد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مہاجرین ناپسند فرماتے تھے کہ شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع کرے، حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیشک میں ایسا کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 22174
٢٢١٧٤ - [قال: الشعبي وإني لأفعله] (١).
حدیث نمبر: 22175
٢٢١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حمزة عن إبراهيم قال: قال عمر: دلوهم على الطريق وأخبروهم بالسعر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ راستے کی طرف ان کی راہنمائی کردو اور ان کو نرخ کی خبر دے دو ۔
حدیث نمبر: 22176
٢٢١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن إياس (بن) (١) (دغفل) (٢) قال: قرئ علينا كتاب عمر بن عبد العزيز: لا (يبيع) (٣) حاضر لباد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن دغفل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا مکتوب پڑھا گیا ، جس میں تحریر تھا کہ شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع نہ کرے۔
حدیث نمبر: 22177
٢٢١٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن (خثيم) (١) قال: قلت لعطاء: قوم من الأعراب يقدمون علينا (فأشتري) (٢) لهم؟ قال: لا بأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن خثیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ کچھ دیہاتی ہمارے پاس آتے ہیں ہم ان سے خریدتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 22178
٢٢١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يعجبهم أن يصيبوا من الأعراب رخصة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ دیہاتیوں سے ان کو رخصت اور نرمی پہنچے۔
حدیث نمبر: 22179
٢٢١٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يونس عن (الحسن) (١) (و) (٢) ابن سيرين عن أنس بن مالك قال: نهينا أن يبيع حاضر لباد، وإن كان أخاه لأبيه وأمه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ شہری آدمی دیہاتی کے لئے بیع کرے ، اگرچہ وہ اس کا حقیقی بھائی ہی کیوں نہ ہو۔