حدیث نمبر: 21971
٢١٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن رجل (١) عن شريح في (الشاهدين) (٢) (يختلفان) (٣) فشهد أحدهما (على) (٤) عشرين والآخر على عشرة قال: يؤخذ بالعشرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر دو گواہوں کا اختلاف ہوجائے، ایک دس کی گواہی دے اور دوسرا بیس کی تو دس کا فیصلہ کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 21972
٢١٩٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 21973
٢١٩٧٣ - عن مغيرة عن إبراهيم مثله.
حدیث نمبر: 21974
٢١٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية (١) عن مسعر عن عمر بن عبد اللَّه بن (واثلة) (٢) قال: شهد شاهدان عند شريح أحدهما بأكثر وآخر بأقل، فأجاز شهادتهما على (الأقل) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد اللہ بن واثلہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح کے پاس دو گواہوں نے گواہی دی، ایک نے زیادہ کی اور دوسرے نے کم کی گواہی دی، حضرت شریح نے کم والی گواہی کو قبول کیا۔
حدیث نمبر: 21975
٢١٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن المختار بن عبد اللَّه بن مليح الثقفي عن عمر بن عبد اللَّه بن واثلة قال: شهد عند شريح شاهدان أحدهما (على ألف) (١) والآخر على خمسمائة، فأجاز شريح شهادتهما على خمسمائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد اللہ بن واثلہ فرماتے ہیں کہ دو گواہوں نے حضرت شریح کے پاس گواہی دی، ایک نے ہزار پر اور دوسرے نے پانچ سو پر، حضرت شریح نے پانچ سو پر دی گئی گواہی کو قبول فرمایا۔
حدیث نمبر: 21976
٢١٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: له أوكسهما.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ کم عدد پر دی گئی گواہی کو قبول کیا جائے گا۔