حدیث نمبر: 21941
٢١٩٤١ - [حدثنا أبو بكر (قال: أنا أبو الأحوص عن) (١) طارق عن سعيد ⦗٤٢٦⦘ ابن المسيب أنه كره الرطب بالتمر مثلا بمثل، (وقال: الرطب منتفخ، (والتمر يابس)) (٢) (٣)] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب نے کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور کے لینے کو مکروہ قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ کچی کھجور پھولی ہوتی ہے اور پکی خشک ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 21942
٢١٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم [قال: كان يكره أن يشترى الرطب بالتمر اليابس.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کچی کھجور کے بدلے پکی خشک کھجور کے خریدنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 21943
٢١٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم] (١) قال: لا (تشتر) (٢) الرطب باليابس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور نہیں خریدی جاسکتی۔
حدیث نمبر: 21944
٢١٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن (أبي) (١) زائدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ نهى عن بيع (الثمر) (٢) بالتمر كيلا، وعن بيع العنب بالزبيب كيلا، وعن بيع الزرع بالحنطة كيلا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچی کھجوروں کی بیع پکی کھجور کے بدلے انگور کی بیع کشمش کے بدلے اور کھیتی کی بیع گندم کے بدلے ماپ کر کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 21945
٢١٩٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن زائدة بن قدامة عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أنه كره الرطب بالتمر وقال: هو أقلهما في المكيال أو في القفيز (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور کی بیع کو مکروہ قرار دیا وہ فرماتے ہیں کہ وہ وزن میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
حدیث نمبر: 21946
٢١٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن عبد اللَّه بن يزيد (عن زيد) (١) (أبي عياش) (٢) قال: سألت سعدًا عن السلت بالذرة فكرهه (و) (٣) قال: سئل رسول اللَّه ﷺ عن الرطب بالتمر فقال: "ينقص إذا جف؟ " فقالوا: نعم، فكرهه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ابی عیاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد سے سوال کیا کہ بغیر چھلکے والے سفید جو کو مکئی کے بدلے لیا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا تازہ کھجور کو پکی کھجور کے بدلے بیچا جاسکتا ہے ؟ آپ نے سوال کیا کہ کیا تازہ کھجور خشک ہوجانے کے بعد کم ہوجائے گی ؟ لوگوں نے ہاں میں جواب دیا تو آپ نے اس درست قرار نہ دیا۔
حدیث نمبر: 21947
٢١٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن أشعث عن الحكم أنه كره (الرطب بالتمر اليابس) (١) مثلًا بمثل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم نے تازہ کھجور کو خشک کھجور کے بدلے برابر سرابر دینے کو مکروہ قرار دیا۔