حدیث نمبر: 21930
٢١٩٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر قال: لا يباع من مضطر (شيئًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجبور شخص سے کوئی چیز مت خریدو۔
حدیث نمبر: 21931
٢١٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن محمد بن سيرين قال: كان شريح لا يجيز بيع (الضُّغطة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح مجبوری کی بیع کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 21932
٢١٩٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن عبد الأعلى عن (ابن معقل) (١) قال: بيع المضطر ربا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ مجبوری کی بیع سود ہے۔
حدیث نمبر: 21933
٢١٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل وعلي بن صالح عن أبي الهيثم قال: قلت لإبراهيم: الرجل يُعذّب (اشتري) (١) منه؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہیثم کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ ایک آدمی تکلیف میں مبتلا ہے کیا میں اس سے خرید سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
حدیث نمبر: 21934
٢١٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن ليث عن مجاهد قال: لا تشتر من مضطر شيئا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مجبور شخص سے کوئی چیز نہ خریدو۔
حدیث نمبر: 21935
٢١٩٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبيد اللَّه بن الوليد عن سالم قال: نهى عن بيع المضطر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ مجبور کی بیع سے منع کیا گیا ہے۔