کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: تہمت لگانے والوں کی گواہی کابیان، جن حضرات کے نزدیک اگر وہ توبہ کرلیں تو ان کی گواہی قبول کی جائے گی
حدیث نمبر: 21886
٢١٨٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح عن عطاء وطاوس ومجاهد (قالوا) (١): القاذف إذا تاب جازت شهادته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تہمت لگانے والا اگر توبہ کرلے تو ا س کی گواہی درست ہے۔
حدیث نمبر: 21887
٢١٨٨٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن عكرمة قال: إذا تاب ولم يعلم منه إلا خير جازت شهادته] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر اس سے خیر کا ہی صدور ہوتا ہے تو اس کی گواہی جائز ہے۔
حدیث نمبر: 21888
٢١٨٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: تجوز شهادته إذا تاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ تہمت لگانے والا اگر توبہ کرلے تو ا س کی گواہی درست ہے۔
حدیث نمبر: 21889
٢١٨٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن مطرف عن أبي عثمان عن شريح قال: تجوز (شهادته) (١) إذا تاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ تہمت لگانے والا اگر توبہ کرلے تو ا س کی گواہی درست ہے۔
حدیث نمبر: 21890
٢١٨٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري أظنه عن سعيد قال: قال عمر لأبي بكرة: إن (يتب أقبل شهادته) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تہمت لگانے والا اگر توبہ کرلے تو ا س کی گواہی قبول کرلو۔
حدیث نمبر: 21891
٢١٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس ووكيع عن مسعر عن عمران ابن عمير عن (عبد اللَّه) (١) بن عتبة قال: تجوز إذا تاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ تہمت لگانے والا اگر توبہ کرلے تو ا س کی گواہی درست ہے۔
حدیث نمبر: 21892
٢١٨٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن (سفيان) (١) بن حسين عن الزهري قال: (٢) تجوز إذا تاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ تہمت لگانے والا اگر توبہ کرلے تو ا س کی گواہی درست ہے۔
حدیث نمبر: 21893
٢١٨٩٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن العوام عن حبيب بن أبي ثابت قال: تجوز إذا تاب] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ تہمت لگانے والا اگر توبہ کرلے تو ا س کی گواہی درست ہے۔
حدیث نمبر: 21894
٢١٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي خالد عن الشعبي قال: تجوز، وقال: يقبل اللَّه شهادته ولا أجيز أنا شهادته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تہمت لگانے والا اگر توبہ کرلے تو ا س کی گواہی درست ہے، اور فرماتے ہیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو اس کی توبہ قبول کرلیں اور میں اس کی گواہی قبول نہ کروں۔