حدیث نمبر: 21595
٢١٥٩٥ - حدثنا أبو أسامة عن خالد بن دينار قال: سألت سالما وطاوسا عن بيع جلود الميتة فكرهاها وقال سالم: هل بيع جلود الميتة إلا كالأكل لحمها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت طاوس سے مردار کی کھالوں کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا، حضرت سالم نے فرمایا کہ مردار کی کھالوں کی بیع ان کا گوشت کھانے کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 21596
٢١٥٩٦ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سلمة أبي (بشر) (١) عن عكرمة أنه كره بيع جلود الميتة والأضحية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ نے قربانی اور مردار کی کھالوں کی بیع کو مکروہ قرار دیا۔
حدیث نمبر: 21597
٢١٥٩٧ - حدثنا عبد الأعلى عن خالد (عن) (١) أبي الوليد عن ابن عباس رفعه قال: (إن اللَّه إذا حرم على قوم أكل شيء حرم (٢) ثمنه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم پر کسی چیز کے کھانے کو حرام فرماتے ہیں تو اس کی قیمت کو بھی اس پر حرام کردیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 21598
٢١٥٩٨ - حدثنا وكيع عن مسعر قال: حدثني مغيرة مولى عمرو ابن حريث قال: سئل الشعبي عن جلود جواميس ميتة (فكره) (١) (٢) ⦗٣٥١⦘ بيعها (٣) قبل أن (تدبغ) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی نے مردہ بھینسوں کی کھالوں کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے دباٖٖغت سے پہلے اس بیع کو مکروہ قرار دیا۔
حدیث نمبر: 21599
٢١٥٩٩ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: (كانوا) (١) يكرهون أن يبيعوها فيأكلوا أثمانها يعني جلود الميتة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف مردہ کی کھالوں کی بیع کو مکروہ قرار دیتے تھے لیکن ان کی قیمت کو استعمال میں لے آتے تھے۔
حدیث نمبر: 21600
٢١٦٠٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم أنه كره بيعها ولبسها قبل أن (تدبغ) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے مردہ کی کھال کی فروخت اور اس کے پہننے کو بغیر دباغت کے مکروہ قرار دیا ۔
حدیث نمبر: 21601
٢١٦٠١ - حدثنا وكيع عن (يزيد) (١) عن الحسن أنه كره بيع جلود الميتة حتى تدبغ.
مولانا محمد اویس سرور
حسن نے دباغت سے پہلے مردار کی کھالوں کی بیع کو مکروہ قرار دیا۔
حدیث نمبر: 21602
٢١٦٠٢ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الحميد (بن) (١) جعفر عن (يزيد) (٢) بن أبي حبيب عن عطاء عن جابر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ عام الفتح وهو يقول: "إن اللَّه ورسوله حرم بيع الميتة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فتح مکہ والے سال میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے مردار کی بیع کو حرام کردیا ہے۔