حدیث نمبر: 21586
٢١٥٨٦ - حدثنا شريك عن جابر عن رجل من (آل) (١) أبي (الهياج) (٢) عن أبي (الهياج) (٣) قال: استعملني علي، على السواد وأمرني أن أستحلف أهل الكتاب باللَّه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الھیاج فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مجھے ایک علاقے کا گورنر بنایا اور مجھے حکم دیا کہ میں اہل کتاب سے اللہ کی قسم لوں۔
حدیث نمبر: 21587
٢١٥٨٧ - حدثنا (١) (مروان) (٢) بن معاوية عن يحيى ابن (٣) ميسرة عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة أنه استحلف المشرك باللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ نے مشرک سے اللہ کی قسم لی۔
حدیث نمبر: 21588
٢١٥٨٨ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن القاسم بن عبد الرحمن عن مسروق أنه كان يستحلف المشركين باللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق نے مشرکین سے اللہ کی قسم لی۔
حدیث نمبر: 21589
٢١٥٨٩ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يستحلف المشرك (إلا) (١) باللَّه، ولكن يغلظ عليه في دينه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مشرک سے بھی اللہ کی قسم لی جائے گی لیکن اس سے اس کے دین میں سختی برتی جائے گی۔
حدیث نمبر: 21590
٢١٥٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أيوب عن ابن سيرين أن كعب بن ⦗٣٤٩⦘ (سور) (١) أدخله (٢) الكنيسة ووضع (التوراة) (٣) على رأسه و (استحلفه) (٤) باللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کعب بن سور نے ایک غیر مسلم کو کنیسہ میں داخل کیا، اس کے سر پر تورات رکھی اور اس سے اللہ کی قسم لی۔
حدیث نمبر: 21591
٢١٥٩١ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن عبد اللَّه بن أبي (السفر) (٢) الشعبي عن شريح أنه كان يستحلف المشركين باللَّه حيث يكرهون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں حضرت شریح مشرکین سے اللہ کی قسم لیا کرتے تھے جبکہ وہ اس کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 21592
٢١٥٩٢ - حدثنا ابن نمير عن أبي (الغصن) (١) قال: سمعت الشعبي وأراد أن يحلف نصرانيا (فقال) (٢): أحلف باللَّه، فقال الشعبي: قد تركتم اللَّه وأنتم تبصرون (اذهبوا) (٣) به إلى البيعة (واستحلفوه) (٤) بما يستحلف به أهل دينهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالغصن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت شعبی کے سامنے ایک نصرانی اللہ کی قسم کھانے لگا تو حضرت شعبی نے فرمایا کہ تم نے اللہ کو چھوڑ دیا ہے اور دیکھتے بھی ہو پھر آپ نے حکم دیا کہ اسے گرجا کی طرف لے جاؤ اور اس سے قسم لو جو اس کے دین کے لوگ کھاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 21593
٢١٥٩٣ - حدثنا أسباط بن محمد عن عبد (الملك) (١) عن عطاء قال: سئل عن اليهودي والنصراني (أيستحلف) (٢) (بالتوارة) (٣) والإنجيل؟ قال: استحلفوه باللَّه فإن (التوراة) (٤) والإنجيل من كتاب اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا یہودی اور نصرانی سے تورات اور انجیل کی قسم لی جائے گی، انہوں نے فرمایا کہ وہ اللہ کی قسم کھائیں گے کیونکہ تورات اور انجیل اللہ کی کتابیں ہیں۔
حدیث نمبر: 21594
٢١٥٩٤ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي إسحاق عن شريح أنه كان (يحلّف) (١) (المشركين) (٢) بدينهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مشرکین اپنے دین کی قسم کھایا کرتے تھے۔