حدیث نمبر: 21465
٢١٤٦٥ - حدثنا حفص بن غياث وعباد بن العوام عن حجاج عن حبيب أن أمهات المؤمنين كن يشترين إلى العطاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ امہات المؤمنین سالانہ وظیفے کے بدلے میں بیع کیا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 21466
٢١٤٦٦ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن عطاء أن (ابن عمر) (١) كان يشتري إلى العطاء (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سالانہ وظیفے کے بدلے خریدو فروخت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 21467
٢١٤٦٧ - حدثنا حفص بن غياث وعباد عن حجاج عن جعفر بن عمرو بن (حريث) (١) عن أبيه أن دهقانا (بعث) (٢) إلى علي بثوب ديباج منسوج بذهب -وقال ⦗٣١٥⦘ حفص: مرسوم بذهب- (فابتاعه) (٣) منه عمرو بن (حريث) (٤) بأربعة الآف درهم إلى العطاء (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں کہ ایک دہقان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سونے کی کڑھائی والا ریشم کا کپڑا بھیجا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عمر و بن حریث سے چار ہزار درہم کے بدلے خرید لیا جن کی ادائیگی سالانہ وظیفہ میں سے ہونا طے پائی۔
حدیث نمبر: 21468
٢١٤٦٨ - حدثنا أبو بكر الحنفي عن (نوح) (١) بن أبي (بلال) (٢) قال: اشترى مني علي بن الحسين إلى (عطائه) (٣) طعاما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نوح بن بلال کہتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ بن قیس نے مجھ سے سالانہ وظیفے کے بدلے خریدا۔
حدیث نمبر: 21469
٢١٤٦٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لا بأس بالبيع إلى العطاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سالانہ وظیفے تک کے ادھار کے بدلے چیز خریدنا درست ہے۔