حدیث نمبر: 21415
٢١٤١٥ - حدثنا علي بن مسهر عن بن أبي إسحاق الشيباني (عن مسلم) (١) بن (صبيح) (٢) قال: (خطر علي رجل) (٣) من البصرة، ومعه مصاحف يبيعها (فأتيت) (٤) (مسروق) (٥) بن (الأجدع) (٦) وعبد اللَّه بن يزيد الأنصاري وشريحًا فسألتهم فقالوا: (ما) (٧) (نحب) (٨) أن (نأخذ) (٩) بكتاب اللَّه ثمنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن صبیح فرماتے ہیں کہ میرے سامنے سے ایک بصری شخص گذرا جو مصاحف بیچ رہا تھا میں مسروق بن اکوع، حضرت عبد اللہ بن یزید انصاری اور حضرت شریح کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہمیں تو یہ پسند نہیں کہ ہم اللہ کی کتاب کے بدلے قیمت وصول کریں۔
حدیث نمبر: 21416
٢١٤١٦ - حدثنا ابن علية عن خالد عن ابن سيرين عن عبيدة أنه: كره بيع المصاحف وإبتياعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ نے مصاحف کی خریدو فروخت کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 21417
٢١٤١٧ - حدثنا إسماعيل بن علية عن ليث عن أبي محمد عن سعيد بن جبير عن ابن عمر قال: وددت أني قد رأيت الأيدي تقطع في بيع المصاحف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ مصاحف بیچنے والے کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں۔
حدیث نمبر: 21418
٢١٤١٨ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم [قال: (للحسُ الدَبَر) (١) أحب إلي من بيع المصاحف، وكان يكره أن يأخذ على عرضها أجرًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ شہد کی مکھیوں کا مجھے ڈسنا مجھے مصاحف بیچنے سے زیادہ محبوب ہے۔ ابراہیم مصاحف کی اجرت کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 21419
٢١٤١٩ - حدثنا أبو بكر بن (عياش) (١) عن مغيرة عن إبراهيم أنه كره بيع المصاحف] (٢) (و) (٣) قال: هي لمن يقرأ من أهل البيت، وكره الكتاب فيها بالأجرة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے مصاحف کی بیع کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ وہ مصاحف گھر والوں میں سے جو چاہے پڑھ لے اور اجرت کے بدلے انہیں لکھنا مکرو ہ ہے۔
حدیث نمبر: 21420
٢١٤٢٠ - حدثنا وكيع عن عكرمة بن (عمار) (١) عن سالم قال: بئس التجارة بيع المصاحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ بدترین تجارت مصاحف کو بیچنا ہے۔
حدیث نمبر: 21421
٢١٤٢١ - حدثنا (إسماعيل بن إبراهيم) (١) (٢) عن ليث عن حماد (عن) (٣) إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه أنه كره شراء المصاحف وبيعها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے مصاحف کے خریدنے اور بیچنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 21422
٢١٤٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير عن ابن عمر قال: وددت أني رأيت الأيدي تقطع في بيع المصاحف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ مصاحف بیچنے والے کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں۔
حدیث نمبر: 21423
٢١٤٢٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن (الحكم) (١) قال: (كان) (٢) علقمة يكره بيع المصاحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ نے مصاحف کے بیچنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 21424
٢١٤٢٤ - حدثنا (ابن) (١) إدريس عن هشام (أن) (٢) ابن سيرين كان يكره بيعها وشراءها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین مصاحف کے بیچنے اور خریدنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 21425
٢١٤٢٥ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) سفيان عن أبي حصين عن أبي الضحى قال: سألت شريحًا ومسروقا وعبد اللَّه بن يزيد عن بيع المصاحف (فقالوا) (٢): لا (نأخذ) (٣) بكتاب اللَّه ثمنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ضحٰی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح، حضرت مسروق اور حضرت عبدا للہ بن یزید سے مصاحف کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ کی کتاب کی قیمت نہ لو۔
حدیث نمبر: 21426
٢١٤٢٦ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم قال: قلت لعلقمة أبيع مصحفا؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے پوچھا کہ کیا میں مصحف بیچ سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا : نہیں۔