کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 21273
٢١٢٧٣ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن الشعبي قال: [ذا ملك أخاه فهو حر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے بھائی کا مالک ہو تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 21274
٢١٢٧٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا] (١) ملك الرجل (٢) ((عمه) (٣) أو) (٤) (عمته) (٥) أو (خاله) (٦) أو خالته فهو عتيق، وهو بمنزلة أبويه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے چچا، پھوپھی، ماموں یا خالہ کا مالک ہو تو وہ آزاد ہوجائیں گے۔ یہ اس کے لیے والدین کی طرح ہیں۔
حدیث نمبر: 21275
٢١٢٧٥ - حدثنا جرير عن أبان بن (تغلب) (١) عن (طلحة) (٢) عن إبراهيم والشعبي قالا: من ملك عمه أو عمته أو (خاله) (٣) أو خالته وما دون ذلك من النسب فهو عتيق.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنے چچا، پھوپھی، ماموں یا خالہ کا مالک ہوا تو وہ آزاد ہوجائیں گے یہ اس کے لیے والدین کی طرح ہیں۔
حدیث نمبر: 21276
٢١٢٧٦ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من ملك (ذا رحم) (١) فهو حر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی محرم رشتہ دار کا مالک ہوا وہ آزاد ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 21277
٢١٢٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن قتادة عن الحسن عن ⦗٢٧٠⦘ سمرة عن النبي ﷺ مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 21278
٢١٢٧٨ - حدثنا علي بن هاشم عن (ابن) (١) أبي ليلى عن الحكم قال: قال عمر: من ملك (ألف) (٢) ذا رحم محرم فهو حر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی محرم رشتہ دار کا مالک ہوا تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 21279
٢١٢٧٩ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن محمد بن عبد الرحمن بن (زرارة) (١) (عن أشياخه) (٢) عن الزبير أنه (ملك يوم الطائف) (٣) خالات له، (فاعتقن) (٤) بملكه إياهن (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر طائف کی لڑائی میں اپنی کچھ خالاؤں کے مالک ہوئے تو وہ آزاد ہوگئیں۔
حدیث نمبر: 21280
٢١٢٨٠ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن سلمة بن كهيل عن المستورد بن الأحنف قال: (جاء) (١) رجل إلى عبد اللَّه فقال: إن عمي زوجني وليدته وهو يريد أن (يسترق) (٢) ولدي قال: ليس له ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مستورد بن احنف فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا کہ میرے چچا نے اپنی باندی کی بیٹی سے میری شادی کرا دی، اس کے ذریعے وہ میرے بچوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے۔
حدیث نمبر: 21281
٢١٢٨١ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن (جابر) (١) بن زيد والحسن قالا: من ملك ذا رحم فهو حر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید اور حسن فرماتے ہیں کہ جو قریبی رشتہ دار کا مالک ہوا وہ رشتہ دار آزاد ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 21282
٢١٢٨٢ - حدثنا معتمر بن سليمان عن معمر عن الزهري قال: يعتق كل (ذي) (١) رحم إذا ملكه ذو رحم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی رشتہ دار کا مالک ہوا وہ آزاد ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 21283
٢١٢٨٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم وحماد قالا: إذا ملك العمة والخالة وبنت العم وكل ذي محرم عتق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی پھوپھی، خالہ یا چچا کی بیٹی یا کسی رشتہ دار کا مالک ہوا تو وہ آزاد ہوجائیں گے۔
حدیث نمبر: 21284
٢١٢٨٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يملك (ولدٌ) (١) والدَه، ولا والدٌ ولدَه، قال: والعمة والخالة (٢) (بتلك) (٣) المنزلة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اولاد ماں باپ کی اور ماں باپ اولاد کے مالک نہیں بن سکتے۔ پھوپھی اور خالہ کا بھی یہی رتبہ ہے۔
حدیث نمبر: 21285
٢١٢٨٥ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): إنا) (٢) عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: من ملك ذا رحم فهو عتق أو (هو) (٣) عتيق.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی رشتہ دار کا مالک ہوا تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 21286
٢١٢٨٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل (بن) (١) أمية (عن ابن أبي نجيح) (٢) عن عطاء قال: إذا ملك (العمة) (٣) والخالة [فبتلك المنزلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص پھوپھی یا خالہ کا مالک بنے تو وہ ماں کے رتبہ میں ہیں۔
حدیث نمبر: 21287
٢١٢٨٧ - حدثنا عبد الأعلى عن يعلى عن يونس عن الحسن قال: من ملك ذا رحم فقد عتق، أو هو عتيق.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی رشتہ دار کا مالک بنے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 21288
٢١٢٨٨ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن إسماعيل) (١) (بن) (٢) أمية عن ابن أبي نجيح عن عطاء قال: إذا ملك العمة والخالة] (٣) عتقا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص پھوپھی یا خالہ کا مالک بنے وہ آزاد ہوجائیں گے۔
حدیث نمبر: 21289
٢١٢٨٩ - حدثنا غندر (عن شعبة) (١) عن جابر عن الشعبي عن شريح أنه كان يُعتق الولد والوالد إذا ملك أحدهما (صاحبه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح اولاد کو ماں باپ اور ماں باپ کو اولاد کے مملوک بننے کی صورت میں آزاد کردیتے تھے۔
حدیث نمبر: 21290
٢١٢٩٠ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر عن الزهري قال: مضت السنة أنه من ملك من محرمه شيئًا فهو حر، بملكه عتيق، قال: وما وراء ذلك من القرابة رحم أمر اللَّه بصلتها ونهى عن عقوقها، ولا أعلم من (العقوق) (١) شيئًا أشدَّ من أن يتخذ الرجل (قريبه) (٢) مملوكا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سنت یہ جاری رہی کہ جو شخص اپنے محرم کا مالک بنا اس کا محرم آزاد ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے صلہ رحمی کا حکم دیا ہے اور قطع رحمی سے منع کیا ہے۔ اس سے بڑی قطع رحمی کیا ہوسکتی ہے کہ آدمی کسی رشتہ دار کو مملوک بنا لے۔
حدیث نمبر: 21291
٢١٢٩١ - حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: إذا ملك الأخ فلا يعتق عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے بھائی کا مالک بنے تو وہ آزاد نہیں ہوگا۔