حدیث نمبر: 21246
٢١٢٤٦ - حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا (بأس) (١) ببيع الرطاب جزة بعد جزة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بانس وغیرہ کو ٹکڑے کر کے بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 21247
٢١٢٤٧ - حدثنا شريك عن مغيرة عن عامر قال: لا بأس ببيع الرطاب الجزة (بعد) (١) الجزة، و (القطعة) (٢) بعد (القطعة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ بانس وغیرہ کو ٹکڑے کر کے بیچنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 21248
٢١٢٤٨ - حدثنا وكيع عن (بريد) (١) بن عبد اللَّه بن أبي بردة قال: سألت عطاء عن (بيع) (٢) الرطبة جزتين، قال: لا تصلح إلا جزة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برید بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے بانس وغیرہ کو ٹکڑے کر کے بیچنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے ایک ہی ٹکڑے میں بیچنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 21249
٢١٢٤٩ - حدثنا وكيع عن محمد بن مسلم عن ابن أبي نجيح عن مجاهد أنه كره بيع (القضب) (١) والحناء (٢) وكره بيع الخيار و (الخربز) (٣) إلا (جَنْيَة) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد بانس اور مہندی کی بیع کو مکروہ قرار دیتے تھے اور خربوزے وغیرہ کی بیع کو جنبیہ کے علاوہ مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 21250
٢١٢٥٠ - حدثنا علي بن مسهر عن (الشيباني) (١) قال: سألت عكرمة عن بيع (القصيل) (٢) فقال: لا بأس فقلت: إنه يسنبل فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے ایسی فصل کے بارے میں سوال کیا جو سبز ہونے کی حالت میں کاٹی جائے۔ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ میں نے کہا کہ اگر اس کے خوشے آگئے ہوں تو انہوں نے اسے ناپسندیدہ قرار دیا۔
حدیث نمبر: 21251
٢١٢٥١ - حدثنا أبو الأحوص عن طارق عن سعيد بن المسيب قال: قال عمر: لا تسلموا في فراخ حتى (تبلغ) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بیج سے نکلے ہوئے پودے میں بیع سلم نہ کرو جب تک وہ بڑا نہ ہوجائے۔
حدیث نمبر: 21252
٢١٢٥٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عاصم عن ابن سيرين قال: لا يشتري السنبل حتى يبيض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خوشوں والے پودے کو سفید ہونے سے پہلے نہیں بیچ سکتے۔
حدیث نمبر: 21253
٢١٢٥٣ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابن أشوع (والقاسم) (١) أنهما كرها بيع الرطاب إلا (جزة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن اشوع اور حضرت قاسم نے بانسوں وغیرہ کو ٹکڑے کر کے بیچنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 21254
٢١٢٥٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: يكره السلم في العنب (والبسر) (١) والرطب والتفاح والكمثرى والبطيخ و (القثاء) (٢) والسنبل والرطب وأشباهه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم انگوروں، خشک کھجوروں ، تر کھجوروں، سیب، امرود، خربوزے، تربوز، خوشوں اور بانسوں وغیرہ میں بیع سلم کو مکروہ قرار دیتے تھے۔