٢١١٣٦ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (عبيد اللَّه) (١) عن ابن عباس عن أبي طلحة عن النبي ﷺ قال: "لا تدخل (الملائكة) (٢) (بيتًا) (٣) فيه صورة ولا كلب" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا ہو۔
٢١١٣٧ - حدثنا زيد بن الحباب عن حسين بن (واقد) (١) عن (ابن) (٢) بريدة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن بریدہ کے والد روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو۔
٢١١٣٨ - حدثنا زيد بن الحباب قال: أنا الليث بن سعد أقال: أخبرني (بكير) (١)] (٢) ابن عبد اللَّه بن الأشج عن (بسر) (٣) بن (سعيد) (٤) عن (زيد) (٥) بن خالد عن أبي طلحة أن رسول اللَّه ﷺ قال: "لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صورة" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا ہو۔
٢١١٣٩ - حدثنا غندر عن (شعبة) (١) عن علي بن مدرك عن أبي زرعة عن عبد اللَّه بن (نجي) (٢) عن أبيه عن علي عن النبي ﷺ أنه قال (٣): "لا تدخل الملائكة ⦗٢٣٧⦘ بيتا فيه كلب ولا صورة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔