حدیث نمبر: 21133
٢١١٣٣ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه قال: رخص في (الكلاب) (١) في (البيت المعور) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسے گھر میں کتا پالنے کی اجازت ہے جس میں فساد کا اندیشہ ہو۔
حدیث نمبر: 21134
٢١١٣٤ - حدثنا وكيع عن (الحسن) (١) بن أبي (يزيد) (٢) عن أبي (الفضل (٣) قال: كان أنس يأتينا، ومعه كلب له (فقلنا له) (٤) فقال: إنه يحرسنا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ان کے ساتھ ایک کتا تھا، ہم نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ ہماری پہرے داری کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 21135
٢١١٣٥ - حدثنا عبدة عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يتخذ كلبًا يحرس داره فقال: لا خير (فيه) (١) إلا أن يكون كلب صيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کتا گھر کی رکھوالی کے لیے رکھا جائے تو کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی خیر نہیں البتہ اگر شکار کے لیے ہو تو پھر ٹھیک ہے۔