٢٠٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن يونس عن الحسن أنه كره صيد الكلب الأسود (البهيم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن نے کالے کتے کے ذریعے شکار کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٢٠٩٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم أنه كرهه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے کالے کتے کے ذریعے شکار کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٢٠٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب عن ابن أبي عروبة عن قتادة أنه كان يكره صيد الكلب الأسود ويقول: أُمر بقتله فكيف يؤكل صيده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ کالے کتے کے شکار کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس کے تو قتل کا حکم دیا گیا ہے اس کے شکار کو کیسے کھایا جاسکتا ہے۔
٢٠٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن هشام عن أبيه أنه كره صيد الكلب الأسود (البهيم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ نے کالے کتے کے ذریعے شکار کو مکروہ قرار دیا ہے۔