حدیث نمبر: 20831
٢٠٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن حجاج عن أبي الزبير عن جابر قال: لا بأس بصيد المجوسي للسمك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجوسی کی شکار کردہ مچھلی میں کوئی حر ج نہیں۔
حدیث نمبر: 20832
٢٠٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: كل السمك لا يضرك من (صاده) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مچھلی کھالو اور اس کی پرواہ نہ کرو کہ اسے کس نے شکار کیا ہے۔
حدیث نمبر: 20833
٢٠٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر بن عياش عن ليث عن مجاهد قال: لا يؤكل من صيد المجوسي إلا (الحيتان) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مجوسی کے شکار میں سے سوائے مچھلی کے اور کچھ نہ کھایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20834
٢٠٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عمر بن أيوب عن مغيرة بن زياد عن مكحول قال: كل صيد البحر ما (أصاب) (١) اليهودي والنصراني والمجوسي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ سمندر کی چیزوں میں یہودی، عیسائی اور مجوسی کا شکار کھالو۔
حدیث نمبر: 20835
٢٠٨٣٥ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عيسى بن يونس عن هشام عن الحسن قال: لا بأس بصيد المجوسي السمك] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مجوسی کی شکار کردہ مچھلی کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 20836
٢٠٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن هارون بن (سعد) (١) عن عكرمة: كل من صيد المجوسي والنصراني واليهودي (السمك) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ مجوسی، عیسائی اور یہودی کی شکار کردہ مچھلی کھالو۔
حدیث نمبر: 20837
٢٠٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن الحسن وابن سيرين أنهما لم يريا بأسًا بصيد المجوسي (السمك) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین مجوسی کی شکار کردہ مچھلی میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 20838
٢٠٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا (حميد بن) (١) عبد الرحمن عن الحسن بن صاع عن مطرف عن الحكم قال: سألته عن المجوسي يصيد السمك قال: صيده ذكي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے مجوسی کی شکار کردہ مچھلی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کا شکار ذبح کرنے کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 20839
٢٠٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن مغيرة عن حماد أنه (كان) (١) لا يرى (٢) بصيد المجوسي (بأسًا) (٣) يعني (للسمك) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد مجوسی کی شکار کردہ مچھلی کو جائز قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 20840
٢٠٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر (عن حجاج) (١) عن عطاء قال: لا تأكل من صيد المجوسي إلا السمك والجراد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مجوسی کے شکار میں سے مچھلی اور ٹڈی کے علاوہ کچھ نہ کھاؤ۔
حدیث نمبر: 20841
٢٠٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حجاج عن عطاء والنخعي أنهما كانا لا يريان بأسًا بصيد المجوسي للسمك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت نخعی مجوسی کی شکار کردہ مچھلی میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 20842
٢٠٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: يؤكل صيدهم في البحر ولا يؤكل صيدهم في البر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجوسی کا سمندرکا شکار کھایا جائے گا خشکی کا شکار نہ کھایا جائے گا۔