کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شکار کو دیکھے بغیر کتے کو روانہ کردے اور بسم اللہ بھی پڑھ لے
حدیث نمبر: 20799
٢٠٧٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن معاوية بن قرة قال: كان أحدهم يرسل كلبه ويسمي ولا يرى صيدا فإذا (صاد) (١) أكله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی شکار کو دیکھے بغیر اپنے کتے کو روانہ کر دے اور کتا شکار کرلے تو اس شکار کو کھالے۔
حدیث نمبر: 20800
٢٠٨٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن حجاج قال: سألت عطاء عن الكلاب تنفلت من مرابطها (فتقتل) (١) قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے ان کتوں کے قتل کے بارے میں سوال کیا جو اپنے باندھے جانے کی جگہ سے بھاگ جائیں اور شکار کرلیں تو اس کا شکار کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا اس میں کچھ حرج نہیں۔