کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک صاحبِ زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19380
١٩٣٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش (عن إبراهيم) (١) أنه سئل عن رجل قيل له: ألك امرأة؟ وله امرأة فقال: لا، فقال (إبراهيم) (٢): كذبة كذبها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک صاحب زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے ایک جھوٹ بولا ہے۔
حدیث نمبر: 19381
١٩٣٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي زائدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن (١) عن (٢) عمر أنه قال: كذبة، في الرجل له امرأة فسئل: ألك امرأة؟ فيقول: لا! (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک صاحب زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے ایک جھوٹ بولا ہے۔
حدیث نمبر: 19382
١٩٣٨٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن (سيار) (١) عن الشعبي قال: هو كاذب] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے۔
حدیث نمبر: 19383
١٩٣٨٣ - [حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن الحكم قال: ليس بشيء] (١)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ کچھ نہیں۔
حدیث نمبر: 19384
١٩٣٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن أشعث عن الحسن قال: هو كاذب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے۔