حدیث نمبر: 18646
١٨٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن نمير وأبو معاوية عن الأعمش عن شقيق عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا أحد أغير من اللَّه، ولذلك حرم الفواحش ما ظهر (منها) (١) وما بطن" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیر ت مند کوئی نہیں، اسی وجہ سے اس نے ہر طرح کی ظاہری اور باطنی بےحیائی کو حرام قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 18647
١٨٦٤٧ - حدثنا الحسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن وراد عن المغيرة بن شعبة (أن) (١) النبي ﷺ قال: " (أتعجبون) (٢) من غيرة سعد؟ فواللَّه لأنا أغير من سعد، (واللَّه) (٣) أغير مني، (ولأجل) (٤) غيرةِ اللَّه حرَّم الفواحش ما ظهر منها وما بطن" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم سعد رضی اللہ عنہ کی غیرت پر تعجب کرتے ہو ؟ میں سعد رضی اللہ عنہ سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے زیادہ غیرت مند ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی غیرت کی وجہ سے ہر طرح کی ظاہری اور باطنی بےحیائی کو حرام قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 18648
١٨٦٤٨ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: نا الحجاج بن أبي عثمان عن يحيى ⦗٨٠⦘ ابن أبي كثير عن محمد بن إبراهيم عن ابن عتيك الأنصاري عن أبيه قال: قال نبي اللَّه ﷺ: "من الغيرة ما يحب اللَّه ومنها ما يبغض اللَّه، فأما الغيرة التي يحب (اللَّه) (٢) فالغيرة في (الريبة) (٣)، وأما الغيرة التي يبغض اللَّه فالغيرة في غير (ريبة) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عتیک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ غیرت کی ایک قسم ایسی ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور ایک قسم ایسی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ناپسندیدہ قراردیا ہے۔ جو غیرت اللہ کو پسند ہے وہ غیرت ہے جو شک اور نافرمانی میں ہو اور جو غیرت اللہ کو ناپسند ہے یہ وہ غیرت ہے جو شک و نافرمانی کے بغیر ہو۔
حدیث نمبر: 18649
١٨٦٤٩ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن (أبي) (١) الأحوص قال: قال عبد اللَّه: (احبسوا) (٢) النساء في (البيوت) (٣) فإن النساء عورة، وإن المرأة إذا خرجت من بيتها (استشرفها) (٤) الشيطان وقال لها: إنك لا تمرين (بأحد) (٥) إلا أعجب بك (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کو گھر میں رکھو کیونکہ عورت چھپانے کی چیز ہے، جب عورت اپنے گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اسے تاڑتا ہے، اور اسے کہتا ہے کہ تو جس کے پاس سے بھی گذرتی ہے اسے متاثر کردیتی ہے۔
حدیث نمبر: 18650
١٨٦٥٠ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن (حارثة) (١) بن ⦗٨١⦘ (مضرب) (٢) قال: قال عمر: استعينوا على النساء (بالعري) (٣)، إن (إحداهن) (٤) إذا كثرت ثيابها وحسنت زينتها أعجبها الخروج (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت کو سادہ رکھ کے ان کی مدد کرو ، کیونکہ جب ان کے کپڑے زیادہ ہوتے ہیں اور زینت عمدہ ہوتی ہے تو انہیں باہر نکلنا پسند ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 18651
١٨٦٥١ - حدثنا عبد اللَّه بن رجاء عن محمد بن عجلان عن سمي عن أبي بكر ابن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام قال: كل شيء من المرأة عورة حتى ظفرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کی ہر چیز پردہ ہے حتی کہ اسکے ناخن بھی۔
حدیث نمبر: 18652
١٨٦٥٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن أبي جعفر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إني غيور وإن إبراهيم كان غيورًا وما من (امرئ) (١) لا (يغير) (٢) إلا منكوس القلب" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں بہت غیرت والا ہوں، حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی غیر ت والے تھے اور غیرت صرف وہ شخص نہیں کرتا جو دیوث یا مخنث ہو۔