کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، اس سے شرعی ملاقات کی پھر وہ مر گیا پھر اس بات پرگواہی قائم ہوگئی کہ وہ عورت اس کی رضاعی بہن ہے اب کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18401
١٨٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن الحسن في رجل (تزوج) (٢) (امرأة) (٣) ثم دخل بها ثم مات، ثم قامت (البينة) (٤) أنها أخته من الرضاعة قال: لها الصداق ولا ميراث لها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، اس سے شرعی ملاقات کی پھر وہ مرگیا، پھر اس بات پر گواہی قائم ہوگئی کہ وہ عورت اس کی رضاعی بہن ہے۔ اب کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو مہر ملے گا لیکن میراث نہیں ملے گی۔