کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی مالکن اپنے غلام سے یہ کہے کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوںکہ تو مجھ سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18344
١٨٣٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن مبارك عن إسماعيل مولى بني مخزوم قال: سألت عطاء (عن) (١) (امرأة) (٢) قالت لعبدها: أعتقك على أن تزوجني فقال: لو أنها بدأت بعتقه.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی مالکن اپنے غلام سے یہ کہے کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تو مجھ سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ بہتر تھا کہ وہ اسے آزاد کردیتی۔ میں نے حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے بھی یہی سوال کیا تو انہوں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ کے مثل بات فرمائی۔ میں نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے سوال کیا تو وہ غضبناک ہوئے اور فرمایا کہ یہ اللہ اور سلطان کی طرف سے قابل سزا عمل ہے۔
حدیث نمبر: 18345
١٨٣٤٥ - (قال) (١): (وسألت) (٢) (عبد اللَّه) (٣) (بن عبيد) (٤) بن عمير فقال: مثل قول عطاء.
حدیث نمبر: 18346
١٨٣٤٦ - قال: فسألت مجاهدًا (فغضب) (١) وقال: في (هذا) (٢) عقوبة من اللَّه ومن السلطان.
حدیث نمبر: 18347
١٨٣٤٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن مسلم عن عطاء وعبد اللَّه بن (عبيد) (١) ابن عمير (قالا) (٢): (تعتقه) (٣) ولا تشارطه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ اور حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اسے آزاد کردے لیکن شرط نہ لگائے اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ اللہ اور بادشاہ کی طرف سے سزا کا سبب ہے۔
حدیث نمبر: 18348
١٨٣٤٨ - وقال مجاهد: في هذا عقوبة من اللَّه ومن السلطان.