کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرنے کے بعد عورت کو پیامِ نکاح بھجوا سکتا ہے
حدیث نمبر: 18284
١٨٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن داود عن سعيد بن المسيب في الملاعن يكذب نفسه قال: يضرب وهو (خاطب) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرلے تو اس پر حد جاری ہوگی اور وہ نکاح کا پیام اس عورت کو بھیج سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 18285
١٨٢٨٥ - حدثنا أبو بكر (بن) (١) (عياش) (٢) عن مطرف عن الشعبي (قال) (٣): إن أكذب نفسه جاز، وألزق به (٤) الولد، وردت (إليه) (٥) امرأته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب لعان کرنے والے نے اپنے آپ کو جھوٹا قرار دے دیا تو اس پر حد جاری ہوگی، بچہ اسی کی طرف منسوب کیا جائے گا اور اس کی بیوی اس کی طرف واپس لوٹا دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 18286
١٨٢٨٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد (أنه) (١) سئل عن المتلاعنين فقال: يتزوجها (٢) إن (أكذب) (٣) نفسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ سے لعان کرنے والے میاں بیوی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ اپنی تکذیب کردے تو اس سے شادی کرسکتا ہے۔