کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ} کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 18069
١٨٠٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) جرير عن مغيرة عن الشعبي في قوله: ﴿غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ﴾ [النور: ٣١]، قال: الذي لم يبلغ إربه أن يطلع على عورة النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ بچہ ہے جو اس سمجھ کو نہ پہنچا ہو کہ عورتوں کے معاملات پر آگاہ ہوسکے۔
حدیث نمبر: 18070
١٨٠٧٠ - حدثنا ابن إدريس أظنه عن ليث عن مجاهد قال: في قوله: ﴿غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ﴾، قال: الأبله الذي لا يعرف أمر النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ بچہ ہے جو اس سمجھ کو نہ پہنچا ہو کہ عورتوں کے معاملات پر آگاہ ہوسکے۔
حدیث نمبر: 18071
١٨٠٧١ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح (عن مجاهد) (١) في قوله: ﴿غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ﴾، قال: (الذي لا إرب له بالنساء) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ بچہ ہے جو اس سمجھ کو ناپہنچا ہو کہ عورتوں کے معاملات پر آگاہ ہوسکے۔
حدیث نمبر: 18072
١٨٠٧٢ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن سعيد ابن جبير قال: (المعتوه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد پاگل ہے۔
حدیث نمبر: 18073
١٨٠٧٣ - (١) (حدثنا) (٢) أبو بكر قال: (نا) (٣) أسباط بن (محمد) (٤) عن أشعث عن الحسن قال: هو الذي يقولون: أحمق.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد بیوقوف ہے۔
حدیث نمبر: 18074
١٨٠٧٤ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن رجل عن ابن عباس قال: هو الذي لا (تستحي) (١) منه النساء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ ہے جس سے عورتیں حیا نہ کرتی ہوں۔
حدیث نمبر: 18075
١٨٠٧٥ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عون عن عكرمة (قال) (١): هو الذي لا يقوم إربه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کی عقل قائم نہ ہو۔