حدیث نمبر: 17944
١٧٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن الزهري (١) (عن) (٢) عبد اللَّه وحسن (ابني) (٣) محمد عن أبيهما أن عليًا قال لابن عباس: أما علمت أن رسول اللَّه ﷺ نهى عن المتعة (و) (٤) عن لحوم الحمر الأهلية (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ سے اور پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے ؟
حدیث نمبر: 17945
١٧٩٤٥ - حدثنا ابن علية عن معمر عن الزهري عن الربيع بن سبرة الجهني عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ نهى يوم الفتح عن متعة النساء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سبرہ جہنی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن متعہ سے منع فرمادیا۔
حدیث نمبر: 17946
١٧٩٤٦ - حدثنا عبدة عن عبد العزيز بن عمر عن الربيع بن (سبرة) (١) عن أبيه قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ قائمًا بين الركن والباب وهو يقول: "أيها الناس! إني كنت أذنت لكم في الاستمتاع، ألا وإن اللَّه حرمها إلى (يوم القيامة) (٢) فمن كان عنده منهن شيء فليخل سبيله، ولا تأخذوا مما آتيتموهن (شيئًا) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سبرہ جہنی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ رکن اور باب کعبہ کے درمیان کھڑے تھے اور فرما رہے تھے : ” اے لوگو ! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی، اب اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت تک کے لئے حرام قرار دے دیا ہے، اگر کسی کے پاس متعہ والی بیوی ہو تو اس کا راستہ چھوڑ دے اور جو مہر تم نے انہیں دیا ہے وہ واپس نہ لو۔
حدیث نمبر: 17947
١٧٩٤٧ - حدثنا يونس بن محمد عن عبد الواحد (بن) (١) زياد قال: (حدثنا) (٢) أبو العميس عن أياس بن سلمة عن أبيه قال: رخص رسول اللَّه ﷺ عام أوطاس في ⦗٤٤٧⦘ المتعة ثلاثًا ثم نهى عنها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن سلمہ کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اوطاس والے سال میں متعہ کی اجازت دی تھی، پھر اس سے منع فرمادیا۔
حدیث نمبر: 17948
١٧٩٤٨ - [حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن سعيد عن نافع عن ابن عمر قال: قال عمر: لو تقدمت فيها لرجمت يعني المتعة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں متعہ کرنے والوں کو سنگسار کرنے کا حکم دوں گا۔
حدیث نمبر: 17949
١٧٩٤٩ - حدثنا ابن إدريس عن داود عن (سعيد) (١) بن المسيب [(قال: نهى عمر عن متعتين: متعة النساء ومتعة الحج) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو متعوں : متعۃ النساء اور متعۃ الحج سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 17950
١٧٩٥٠ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري] (١) عن سالم عن أبيه قال: سئل عن متعة النساء فقال: لا نعلمها إلا السفاح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے متعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم تو اسے بےحیائی ہی سمجھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 17951
١٧٩٥١ - حدثنا (عبدة) (١) عن (عبيد) (٢) اللَّه عن نافع عن ابن عمر سئل عن المتعة فقال: حرام فقيل له: إن ابن عباس يفتي بها فقال: فهلا تزمزم بها في زمان عمر! (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے متعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ حرام ہے۔ ان سے کہا گیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تو اس کے جواز کا فتویٰ دیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ پھر وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اس کے بارے میں بلند آواز سے اعلان کیوں نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 17952
١٧٩٥٢ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب أنه قال: رحم ⦗٤٤٨⦘ اللَّه عمر! لولا أنه نهى عن المتعة صار الزنى جهارًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے اگر وہ متعہ سے منع نہ کرتے تو زنا سرعام ہوا کرتا۔
حدیث نمبر: 17953
١٧٩٥٣ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: واللَّه ما كانت (المتعة) (١) إلا ثلاثة أيام أذن لهم رسول اللَّه ﷺ فيها، ما كانت قبل ذلك ولا بعد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم ! متعہ صرف تین دن کے لئے جائز تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت دی تھی، متعہ نہ تو اس سے پہلے جائز تھا نہ اس کے بعد کبھی جائز ہوا۔
حدیث نمبر: 17954
١٧٩٥٤ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثني عبد اللَّه بن الوليد قال: قال لي ابن (ذؤيب) (٢) سمعت ابن الزبير يخطب وهو يقول: إن الذئب يكنى أبا جعدة، ألا وإن المتعة هي الزنى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ذؤیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ بھیڑیئے کی کنیت ابو جعدہ ہے اور متعہ زنا ہے۔
حدیث نمبر: 17955
١٧٩٥٥ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن عبد العزيز بن عمر عن الحسن بن مسلم عن ابن طاوس قال: كانت سنة المتعة سنة النكاح، إلا أن الأجل كان في أيديهن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ متعہ کا طریقہ نکاح والا تھا لیکن اس میں مدت عورتوں کے اختیار میں ہوتی تھی۔
حدیث نمبر: 17956
١٧٩٥٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: قال عمر: لو أتيت برجل تمتع (بامرأة) (١) لرجمته إن كان أحصن، فإن (كان) (٢) لم يكن أحصن ضربته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس کوئی ایسا آدمی لایا جائے جس نے کسی عورت سے متعہ کیا ہو، اگر وہ شادی شدہ ہو تو میں اسے سنگسار کروں گا اور اگر وہ غیر شادی شدہ ہو تو میں اسے کوڑے لگواؤں گا۔
حدیث نمبر: 17957
١٧٩٥٧ - حدثنا شبابة بن سوار عن هشام بن (الغاز) (١) قال: سمعت مكحولًا يقول في الرجل تزوج المرأة إلى أجل قال: ذلك (زنى) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت سے کسی مخصوص مدت تک کے لئے شادی کرنا زنا ہے۔
حدیث نمبر: 17958
١٧٩٥٨ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) إسماعيل عن قيس عن عبد اللَّه قال: كنا مع النبي ﷺ ونحن شباب قال فقلنا: يا رسول اللَّه! ألا نستخصي؟ قال: "لا"، ثم رخص لنا أن ننكح المرأة بالثوب إلى الأجل ثم قرأ عبد اللَّه: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ﴾ [المائدة: ٨٧] (٢)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم اپنی جوانی کے دور میں حضور ﷺ کے ساتھ تھے۔ ہم نے (شدتِ شہوت) سے تنگ آکر حضور ﷺ سے عرض کیا کہ ہم خود کو خصی کرنا چاہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو، پھر آپ نے ہمیں رخصت دے دی کہ ہم عورت سے کپڑے کے بدلے ایک خاص مدت تک کے لئے نکاح کرلیں۔ پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی : : اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لئے حلال کی ہیں، انہیں حرام نہ کرو۔