کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 17873
١٧٨٧٣ - حدثنا زياد بن (الربيع) (١) عن صالح الدهان عن جابر بن زيد عن ابن عباس: ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ﴾ [النور: ٣١]، قال: الكف ورقعة الوجه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ہتھیلیاں اور چہرہ ہے۔
حدیث نمبر: 17874
١٧٨٧٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه: ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا﴾، قال: الثياب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کپڑے ہیں۔
حدیث نمبر: 17875
١٧٨٧٥ - حدثنا حفص عن سليمان عن أبي صالح وعكرمة: ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ﴾، قالا: [الكحل والخاتم والثياب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح اور حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد سرمہ، انگوٹھی اور کپڑے ہیں۔
حدیث نمبر: 17876
١٧٨٧٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم: ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ﴾ قال] (١): ما فوق الدرع إلا ما ظهر منها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ چیز ہے جو چادر کے اوپر ہے۔ البتہ جو ظاہر ہو اس کی گنجائش ہے۔
حدیث نمبر: 17877
١٧٨٧٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن إبراهيم قال: الثياب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کپڑے ہیں۔
حدیث نمبر: 17878
١٧٨٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن الشعبي قال: (الكحل) (١) والثياب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کپڑے اور سرمہ ہیں۔
حدیث نمبر: 17879
١٧٨٧٩ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن أم (شبيب) (١) عن عائشة قالت: القلب و (الفتخة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کنگن اور انگوٹھی ہیں۔
حدیث نمبر: 17880
١٧٨٨٠ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن ماهان: ﴿إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا﴾ قال: الثياب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ماہان قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کپڑے ہیں۔
حدیث نمبر: 17881
١٧٨٨١ - حدثنا (معتمر) (١) عن يونس (٢) عن الحسن قال: الوجه والثياب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کپڑے اور چہرہ ہیں۔
حدیث نمبر: 17882
١٧٨٨٢ - حدثنا شبابة بن سوار قال: (نا) (١) هشام بن (الغاز) (٢) قال: (نا) (٣) نافع (عن ابن عمر) (٤): الزينة الظاهرة: الوجه والكفان (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ظاہری زینت چہرہ اور ہتھیلیاں ہیں۔
حدیث نمبر: 17883
١٧٨٨٣ - حدثنا شبابة بن سوار قال: (حدثنا) (١) هشام بن (الغاز) (٢) قال: سمعت عطاء يقول: الزينة الظاهرة: الخضاب والكحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ظاہری زینت خضاب اور سرمہ ہیں۔
حدیث نمبر: 17884
١٧٨٨٤ - حدثنا شبابة عن هشام قال: سمعت مكحولًا يقول: (الزينة) (١) الظاهرة: الوجه والكفان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ظاہری زینت چہرہ اور ہتھیلیاں ہیں۔
حدیث نمبر: 17885
١٧٨٨٥ - حدثنا وكيع عن (مسعر) (١) عن أبي إسحاق عن (أبي) (٢) الأحوص قال: الثياب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کپڑے ہیں۔
حدیث نمبر: 17886
١٧٨٨٦ - حدثنا عفان قال: (نا) (١) سعيد بن زيد قال: (نا) (٢) عطاء بن السائب عن سعيد بن (جبير) (٣): ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا﴾ الخاتم والخضاب والكحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد انگوٹھی، خضاب اور سرمہ ہیں۔
حدیث نمبر: 17887
١٧٨٨٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا (سعيد) (١) بن زيد قال: (حدثنا) (٢) ليث عن مجاهد قال: الخضاب والكحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خضاب اور سرمہ ہیں۔
حدیث نمبر: 17888
١٧٨٨٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: الزينة زينتان زينة ظاهرة وزينة باطنة لا يراها إلا الزوج وأما الزينة الظاهرة فالثياب وأما الزينة الباطنة فالكحل والسوار والخاتم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ زینت کی دو قسمیں ہیں ایک ظاہری زینت اور دوسری باطنی زینت ہے۔ باطنی زینت تو شوہر کے سوا کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ ظاہری زینت کپڑے ہیں۔ اور باطنی زینت سرمہ، کنگن اور انگوٹھی ہیں۔
حدیث نمبر: 17889
١٧٨٨٩ - حدثنا حفص عن عبد اللَّه بن مسلم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس: ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا﴾ قال: وجهها وكفها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد چہرہ اور ہتھیلیاں ہیں۔
حدیث نمبر: 17890
١٧٨٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن (مسلم) (١) عن سعيد بن جبير قال: (كفها) (٢) ووجهها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد چہرہ اور ہتھیلیاں ہیں۔
حدیث نمبر: 17891
١٧٨٩١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: (حدثنا) (١) سلمة بن (سابور) (٢) عن عبد الوارث: ﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا﴾ قال: الكف والخاتم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لوارث قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ہتھیلی اور انگوٹھی ہیں۔
حدیث نمبر: 17892
١٧٨٩٢ - حدثنا أحمد بن بشير عن ابن شبرمة عن عكرمة (قال) (١): ﴿مَا ظَهَرَ مِنْهَا﴾ (منها) (٢) قال: الوجه و (ثغرة) (٣) النحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد چہرہ اور حلق کا بانسا ہیں۔