کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17797
١٧٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) سفيان بن عيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة أن امرأة رفاعة القرظي جاءت إلى النبي ﷺ فقالت: إني كنت عند رفاعة القرظي فطلقني (فبت) (٢) طلاقي (فتزوجت) (٣) عبد الرحمن بن الزبير وإنما ⦗٤١٤⦘ معه مثل هدبة الثوب، فتبسم رسول اللَّه ﷺ وقال: "تريدين أن ترجعي إلى رفاعة؟ لا، حتى (تذوقي) (٤) [عسيلته ويذوق] (٥) عسيلتك" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رفاعہ قرظی کی بیوی حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میں رفاعہ کے نکاح میں تھی، انہوں نے مجھے تین طلاقیں دے دیں۔ پھر میں نے عبد الرحمن بن زبیر سے شادی کی، وہ محض کپڑے کی جھالر کی طرح تھے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا ” اگر تم رفاعہ کے نکاح میں واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہو تو یہ اس وقت تک درست نہیں جب تک تم دوسرے خاوند کا شہد نہ چکھ لو اور وہ تمہارا شہد نہ چکھ لے “
حدیث نمبر: 17798
١٧٧٩٨ - حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: سئل رسول اللَّه ﷺ عنه فقال رسول اللَّه ﷺ: "لا (تحل له) (٢) حتى يذوق عسيلتها وتذوق (عسيلته) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ عورت پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں جب تک دوسرا شوہر اس عورت کا شہد نہ چکھ لے اور عورت اس کا شہد نہ چکھ لے۔
حدیث نمبر: 17799
١٧٧٩٩ - حدثنا علي بن مسهر عن (عبيد اللَّه) (١) عن القاسم عن عائشة عن النبي ﷺ (٢) [مثل حديث الأعمش (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 17800
١٧٨٠٠ - [حدثنا ابن فضيل عن هشام عن أبيه عن عائشة عن النبي ﷺ (بنحوه) (١)] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 17801
١٧٨٠١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان (بن رزين) (١) عن ابن عمر قال: سئل رسول اللَّه ﷺ عن رجل طلق امرأته ثلاثًا فتزوجت زوجًا غيره، فأغلق الباب وأرخى الستر ثم طلقها قبل أن يدخل بها قال: "لا تحل له حتى تنكح زوجًا غيره وتذوق عسيلته" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے شخص سے شادی کی، اس نے دروازہ بند کیا اور پردہ ڈال لیا، پھرا سے دخول سے پہلے طلاق دے دی تو کیا وہ پہلے شوہر کے لئے حلال ہوگئی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں جب تک وہ دوسرے خاوند سے شادی کرنے کے بعد اس کا شہد نہ چکھ لے۔
حدیث نمبر: 17802
١٧٨٠٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (بأخرة) (١): رزين (بن) (٢) ⦗٤١٦⦘ سليمان] (٣).
حدیث نمبر: 17803
١٧٨٠٣ - [حدثنا أبو بكر قال: نا (شريك) (١) عن جابر عن عامر قال: قال علي: لا تحل له حتى (يهزها) (٢) به (هزيز) (٣) البكر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں جب تک وہ باکرہ عورت کی طرح اسے ہلا نہ لے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ وہ تب تک پہلے کے لیے حلال نہیں جب تک دوسرا اس کا شہد اور عورت اس کا شہد نہ چکھ لے۔
حدیث نمبر: 17804
١٧٨٠٤ - قال: وقالت عائشة: حتى يذوق الآخر عسيلتها وتذوق عسيلته] (١) (٢).
حدیث نمبر: 17805
١٧٨٠٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن يحيى بن يزيد (الهنائي) (١) عن أنس قال: لا تحل (٢) للأول حتى يجامعها الآخر ويدخل بها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہے جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے اور اس سے دخول نہ کرلے۔
حدیث نمبر: 17806
١٧٨٠٦ - حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن (أبي) (١) كثير عن أبي (تحيى) (٢) قال: قال أبو هريرة: لا تحل للأول حتى يجامعها الآخر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے۔
حدیث نمبر: 17807
١٧٨٠٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن مسعر عن حماد عن إبراهيم عن عبد اللَّه: لا تحل له حتى (يشفشفها به) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تک وہ اس کا شہد نہ چکھ لے۔
حدیث نمبر: 17808
١٧٨٠٨ - وقال (علي) (١): حتى تذوق عسيلته (٢).
حدیث نمبر: 17809
١٧٨٠٩ - حدثنا علي بن مسهر عن (عبيد اللَّه) (١) عن القاسم عن عائشة عن النبي ﷺ مثل حديث الأعمش عن إبراهيم (٢).
حدیث نمبر: 17810
١٧٨١٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا (الأشيب) (١) الحسن بن موسى عن شيبان عن يحيى عن أبي الحارث (الغفاري) (٢) عن أبي هريرة عن النبي ﷺ: "حتى تذوق عسيلته" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت پہلے خاوند کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے کا شہد نہ چکھ لے۔