کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والا غلام زانی ہے
حدیث نمبر: 17706
١٧٧٠٦ - حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر قال: سمعت النبي ﷺ يقول: "أيما عبد تزوج بغير (إذن) (١) مولاه فهو عاهر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” جس غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی وہ زانی ہے “
حدیث نمبر: 17707
١٧٧٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا همام عن القاسم بن عبد الواحد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "أيما عبد تزوج (أو قال: نكح) (١) بغير إذن أهله فهو عاهر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” جس غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی وہ زانی ہے “
حدیث نمبر: 17708
١٧٧٠٨ - حدثنا أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: نكاح العبد بغير إذن سيده زنا، ويعاقب الذي زوجه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنا زنا ہے اور اس کی شادی کروانے والا سزا کا مستحق ہوگا۔
حدیث نمبر: 17709
١٧٧٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سعيد بن أبي عروبة عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا تزوج عبده بغير إذن ضربه الحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو اس پر حد جاری ہوگی۔
حدیث نمبر: 17710
١٧٧١٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن الجريري قال: سألت غنيم بن قيس، قلت: العبد يتزوج بغير إذن سيده، أزان هو؟ قال: قد عصى، قلت: أزانٍ هو؟ قال: قد عصى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریری کہتے ہیں کہ میں نے غنیم بن قیس سے سوال کیا کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو کیا وہ زانی ہوگا ؟ انہوں نے فرمایا وہ گناہ گار ہوگا۔ میں نے پھر سوال کیا، کیا وہ زانی ہوگا ؟ انہوں نے پھر فرمایا کہ وہ گناہ گار ہوگا۔
حدیث نمبر: 17711
١٧٧١١ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن محمد في العبد يتزوج بغير إذن مولاه، (قال) (١): قد كان (فيَّ شيء) (٢) فسلوا عنه.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو اس نے گناہ کیا ہے ، اس کے بارے میں سوال کرلو۔
حدیث نمبر: 17712
١٧٧١٢ - حدثنا غندر عن عثمان بن غياث (عن عكرمة) (١) قال: لا يتزوج العبد إلا بإذن مولاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کرسکتا۔