حدیث نمبر: 17655
١٧٦٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) جرير عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: كانت إحدانا إذا كانت حائضًا أمرها النبي ﷺ أن (تتزر) (٢) بإزار ثم يباشرها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی حالت حیض میں ہوتی تو حضور ﷺ اسے ازار پہننے کا حکم دیتے اور پھر ازار کے اوپر سے تعلق فرماتے ۔
حدیث نمبر: 17656
١٧٦٥٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه عن عائشة قالت: كانت (إحدانا) (١) إذا كانت حائضًا أمرها النبي ﷺ أن (تتزر) (٢) في (فور) (٣) حيضتها ثم يباشرها، وأيكم يملك إربه ⦗٣٨٤⦘ كما كان رسول اللَّه ﷺ يملك إربه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی حالت حیض میں ہوتی تو حضور ﷺ اسے حیض کے بہاؤ کے دوران ازار پہننے کا حکم دیتے اور پھر ازار کے اوپر سے تعلق فرماتے ۔ اور تم میں کون اس حد تک اپنی شہوت پر قابو پاسکتا ہے جتنا حضور ﷺ کو اپنے نفس پر قابو تھا۔
حدیث نمبر: 17657
١٧٦٥٧ - حدثنا عباد بن عوام وعلي بن مسهر عن الشيباني عن عبد اللَّه بن شداد قال: أخبرتني ميمونة زوج النبي ﷺ عن النبي بنحو منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 17658
١٧٦٥٨ - حدثنا وكيع عن الأوزاعي عن عبدة أن أم سلمة قالت: نفست وأنا مع رسول اللَّه ﷺ يعني حضت- في فراشي فذهبت لأتأخر فقال: مكانك! (إنما كان) (١) يكفيك أن تجعلي عليك ثوبًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں بستر پر حضور ﷺ کے ساتھ تھی کہ میں حائضہ ہوگئی، میں پیچھے ہٹنے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنی جگہ پر رہو۔ تمہارے لئے اتنا کافی ہے کہ تم اپنے اوپر کپڑا ڈال لو۔
حدیث نمبر: 17659
١٧٦٥٩ - حدثنا ابن علي عن خالد عن عكرمة عن أم سلمة في مضاجعة الحائض: إذا كان على فرجها خرقة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر حائضہ کی شرمگاہ پر کپڑا ہو تو اس کے ساتھ لیٹنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 17660
١٧٦٦٠ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول عن علي قال: ما فوق الإزار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حیض کی حالت میں ازار سے اوپر کا حصہ تعلق کے لئے کافی ہے۔
حدیث نمبر: 17661
١٧٦٦١ - [حدثنا ابن إدريس عن يزيد بن أبي زياد عن سعيد بن جبير [عن ابن عباس؛ قال: ما فوق الإزار] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حیض کی حالت میں ازار سے اوپر کا حصہ تعلق کے لئے کافی ہے۔
حدیث نمبر: 17662
١٧٦٦٢ - حدثنا جرير عن يزيد قال: سمعت سعيد بن جبير] (١) يقول: لك ما ⦗٣٨٥⦘ فوق الإزار، ولا تطلع على ما تحته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حیض کی حالت میں ازار سے اوپر کا حصہ تعلق کے لئے کافی ہے۔ اس سے نیچے کی طرف مت جھانکو۔
حدیث نمبر: 17663
١٧٦٦٣ - حدثنا وكيع عن الأوزاعي عن ميمون بن مهران عن عائشة أنها سئلت: ما للرجل من امرأته وهي حائض؟ قالت: ما فوق الإزار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ حیض کی حالت میں آدمی بیوی سے کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ازار سے اوپر کا حصہ اس کے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 17664
١٧٦٦٤ - حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي قال: إذا (ألقت) (١) على فرجها خرقة (فباشرها) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں شرم گاہ پر کپڑا ڈال لے تو تم اس سے تعلق کرسکتے ہو۔
حدیث نمبر: 17665
١٧٦٦٥ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن (الشعبي) (١) قال: إذا كفت الحائضة عنها الأذى فاصنع بها ما شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حائضہ خود سے گندگی کو دور کرلے تو تم جو چاہو کرسکتے ہو۔
حدیث نمبر: 17666
١٧٦٦٦ - حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: يأتيها ما (أخطأ) (١) الدم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حائضہ کا خون آدمی کونہ لگے تو وہ اس سے تعلق کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17667
١٧٦٦٧ - حدثنا وكيع عن (مسعر) (١) عن حبيب (الجرمي) (٢) قال: ⦗٣٨٦⦘ سألت أبا قلابة ما للرجل من (امرأته) (٣) وهي حائض؟ قال: يذكرون ما فوق الإزار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب جرمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ سے سوال کیا کہ آدمی حیض کی حالت میں عورت سے کیا تلذذ کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ علماء فرماتے ہیں کہ ازار سے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 17668
١٧٦٦٨ - [حدثنا وكيع عن الصلت بن بهرام عن إبراهيم قال: لك ما فوق الإزار] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔
حدیث نمبر: 17669
١٧٦٦٩ - [حدثنا وكيع عن أبي مكين عن عكرمة قال: ما فوق الإزار] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔
حدیث نمبر: 17670
١٧٦٧٠ - [حدثنا (حاتم) (١) بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة أنه سمع رجلًا يسال سعيد بن المسيب فقال: أباشر امرأتي وهي حائض؟ قال: اجعل بينك وبين ذلك منها ثوبًا ثم باشرها] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ جب میری بیوی حالت حیض میں ہو تو کیا میں اس سے مباشرت کرسکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ اپنے اور اس کے درمیان ایک کپڑا ڈال کر اس سے مباشرت کرسکتے ہو۔
حدیث نمبر: 17671
١٧٦٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن غيلان عن الحكم قال: لا بأس أن تضعه على الفرج ولا (تدخله) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ آلۂ تناسل کو شرم گاہ پر رکھے اور دخول نہ کرے تو جائز ہے۔
حدیث نمبر: 17672
١٧٦٧٢ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي هلال عن شيبة بن هشام الراسبي قال: سألت سالمًا عن الرجل يضاجع امرأته وهي حائض؟ فقال: (أما) (١) نحن آل عمر (فنعتزلهن) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبہ بن ہشام راسبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو حالت حیض میں اپنی بیوی کے ساتھ لیٹے۔ انہوں نے فرمایا کہ ہم آل عمر رضی اللہ عنہ تو اس حال میں ان سے الگ رہتے ہیں۔
حدیث نمبر: 17673
١٧٦٧٣ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: ما فوق الإزار.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔
حدیث نمبر: 17674
١٧٦٧٤ - [حدثنا أسباط عن أشعث عن ابن سيرين عن عبيدة في الحائض؛ لك ما فوق الإزار] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔
حدیث نمبر: 17675
١٧٦٧٥ - حدثنا شبابة عن ليث بن سعد عن ابن شهاب عن حبيب مولى عروة عن (ندبة) (١) مولاة ميمونة عن ميمونة زوج النبي ﷺ أن رسول اللَّه ﷺ كان يباشر المرأة من نسائه وهي حائض إذا كان عليها إزار يبلغ أنصاف الفخذين أو الركبتين محتجزة به (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت حیض میں اپنی ازواج سے تعلق فرماتے تھے جس کی صورت یہ ہوتی تھی کہ زوجہ پر آدھی رانوں یا گھٹنوں تک ازار ہوتا۔
حدیث نمبر: 17676
١٧٦٧٦ - حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن قال: لا بأس أن (يلعب) (١) على بطنها وبين فخذيها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں عورت کے پیٹ یارانوں کے درمیان دل لگی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 17677
١٧٦٧٧ - حدثنا أبو الأحوص عن طارق عن عاصم بن عمرو البجلي قال: خرج ناس من أهل العراق فلما قدموا على عمر قال لهم: (ممن) (١) أنتم؟ قالوا: من أهل العراق، قال: فبإذن جئتم؟ قالوا: نعم! فسالوا عما يحل للرجل من امرأته، وهي حائض، فقال: سألتموني عن خصال ما سالني (عنهن) (٢) أحد بعد أن سألت رسول اللَّه ﷺ فقال: "أما ما للرجل من امرأته وهي حائض فله ما فوق الأزار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن عمرو بجلی فرماتے ہیں کہ کچھ اہل عراق حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم کون ہو ؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہم عراقی ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تم اجازت سے آئے ہو ؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں۔ پھر ان لوگوں نے سوال کیا کہ حیض کی حالت میں عورت سے کچھ کیا جاسکتا ہے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم نے مجھ سے وہ سوال کیا ہے جو مجھ سے اس وقت کے بعد سے کسی نے نہیں کیا جب سے میں نے یہ بات حضور ﷺ سے معلوم کی ہے۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ حیض کی حالت میں آدمی عورت کے ازار کے اوپر سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔