کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت: {وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ} ’’اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے‘‘
حدیث نمبر: 17517
١٧٥١٧ - حدثنا أبو بكر عن حسين بن علي عن زائدة عن عبد العزيز بن رفيع عن (ابن) (١) أبي مليكة قال: نزلت هذه الآية: ﴿وَلَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاءِ ⦗٣٤٩⦘ وَلَوْ حَرَصْتُمْ﴾ [النساء: ١٢٩]، في عائشة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت : { وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ } ” اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے “ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نازل ہوئی۔
حدیث نمبر: 17518
١٧٥١٨ - حدثنا حفص عن أشعث عن محمد عن عبيدة قال: الحب والجماع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت : { وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ } ” اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے “ سے مراد محبت اور جماع ہے۔
حدیث نمبر: 17519
١٧٥١٩ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو (عن) (١) الحسن قال: في الحب ﴿فَلَا تَمِيلُوا كُلَّ الْمَيْلِ﴾ قال: في الغشيان، ﴿فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ﴾ قال: (لا) (٢) (أيم) (٣) ولا ذات زوج.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { فَلاَ تَمِیلُوا کُلَّ الْمَیْلِ } محبت کے بارے میں اور { فَتَذَرُوہَا کَالْمُعَلَّقَۃِ } جماع کے بارے میں نازل ہوئیں۔ کہ وہ عورت نہ تو کنواری ہو اور نہ شادی شدہ۔
حدیث نمبر: 17520
١٧٥٢٠ - حدثنا علي بن حسن (بن) (١) شقيق قال: (أخبرنا) (٢) حسين بن واقد قال: (نا) (٣) يزيد النحوي عن عكرمة عن ابن عباس في قوله (٤): ﴿فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ﴾، قال: لا مطلقة ولا ذات بعل (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { فَتَذَرُوہَا کَالْمُعَلَّقَۃِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ عورت نہ تو طلاق یافتہ رہے اور نہ ہی خاوند والی رہے۔