کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت: {فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ} (ترجمہ)’’تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے‘‘
حدیث نمبر: 17511
١٧٥١١ - حدثنا ابن علية عن خالد عن عكرمة: ﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾ قال: من حيث أمركم أن (تعتزلوا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } : ” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب تمہیں بیویوں سے دور رہنے کو کہیں تو دور رہو۔ یعنی حالت حیض میں۔
حدیث نمبر: 17512
١٧٥١٢ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن (يزيد) (١) بن الوليد عن إبراهيم ﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾ (٢) (قال) (٣): في الفروج.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } : ” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شرمگاہوں میں جماع کرو۔
حدیث نمبر: 17513
١٧٥١٣ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: ⦗٣٤٨⦘ ﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ (اللَّهُ) (١)﴾ (٢) (تعتزلوهن) (٣) في المحيض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } : ” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حیض میں ان سے دور رہو۔
حدیث نمبر: 17514
١٧٥١٤ - حدثنا وكيع عن إسماعيل الأزرق عن ابن الحنفية ﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾، قال: من قبل التزويج، من قبل الحلال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن حنفیہ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } : ” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شادی کرکے اور حلال طریقے سے جماع کرو۔
حدیث نمبر: 17515
١٧٥١٥ - حدثنا شبابة عن (ورقاء) (١) عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾، قال: أُمروا باعتزال النساء في المحيض، (فأتوهن) (٢) من حيث أمركم اللَّه: إذا (تطهرن) (٣) من حيث نهوا عنهن في (محيضهن) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } : ” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حیض کی حالت میں ان سے دور رہو۔
حدیث نمبر: 17516
١٧٥١٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن أبي رزين: ﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾ قال: من قبل الطهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رزین قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } : ” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } : ” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طہر کی حالت میں جماع کرو۔