کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: آقا کو چاہئے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے
حدیث نمبر: 17490
١٧٤٩٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أسلم النقري عن (عبد اللَّه) (١) بن عبيد ابن عمير قال: باع عبد الرحمن بن عوف جارية له كان يقع عليها قبل أن يستبرئها فظهر بها الحمل عند الذي اشتراها فخاصمه إلى عمر فقال عمر: كنت تقع عليها؟ قال: نعم! قال: فبعتها قبل أن تستبرئها؟ قال: نعم! قال: ما كنت لذلك بخليق! ⦗٣٤٢⦘ (قال) (٢) فدعا القافة فنظروا إليه (فألحقوه) (٣) به (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن بن عوف نے ایک ایسی باندی کو بیچا جس سے وہ جماع کیا کرتے تھے۔ اور اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین نہ کیا۔ جس شخص نے اسے خریدا اس کے پاس حمل ظاہر ہوگیا۔ تو وہ مقدمہ لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت عمر نے حضرت عبد الرحمن سے پوچھا کہ کیا تم اس سے جماع کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم نے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کئے بغیر اسے بیچ دیا ؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ ایسا کرنا آپ کے شایانِ شان نہیں تھا۔ پھر انہوں نے قیافہ شناسوں کو بلایا اور انہوں نے بچے کو دیکھ کر بچہ ان کے حوالے کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17490
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17490، ترقيم محمد عوامة 16922)
حدیث نمبر: 17491
١٧٤٩١ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: يستبرئ الرجل أمته إذا باعها بحيضة وإذا اشتراها بحيضة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ جب باندی کو خریدے اور جب باندی کو بیچے استبراء کے لئے ایک مہینہ انتظار کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17491
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17491، ترقيم محمد عوامة 16923)
حدیث نمبر: 17492
١٧٤٩٢ - حدثنا معتمر عن كثير بن (نباتة) (١) عن ابن سيرين قال: إذا اشترى الرجل الوصيفة فلم تبلغ (الحيض) (٢) استبرأها بثلاثة أشهر [فإذا غشيها فأراد (٣) (بيعها) (٤) فليستبرئها أيضا بثلاثة أشهر] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے ایسی عورت خریدی جسے حیض نہیں آتا تو اس کا استبراء تین ماہ تک ہوگا پھر اس کے جماع کے بعد اگر اسے بیچنا چاہے تو پھر تین ماہ تک استبراء کا انتظار کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17492
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17492، ترقيم محمد عوامة 16924)
حدیث نمبر: 17493
١٧٤٩٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن إسرائيل عن منصور عن إبراهيم قال: إذا أراد أن يبيعها فليستبرئها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو باندی کو بیچنا چاہے وہ استبراء کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17493
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17493، ترقيم محمد عوامة 16925)
حدیث نمبر: 17494
١٧٤٩٤ - حدثنا أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر في الأمة التي توطأ: إذا بيعت أو وهبت أو أعتقت (فلتستبرأ) (٢) بحيضة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس باندی سے وطی کی گئی پھر اسے بیچ دیا گیا ، یا تحفہ میں دے دیا گیا یا آزاد کردیا گیا تو ایک حیض تک حمل کے نہ ہونے کا یقین کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17494
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17494، ترقيم محمد عوامة 16926)