کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
حدیث نمبر: 17451
١٧٤٥١ - حدثنا أبو بكر عن عباد بن العوام عن محمد بن إسحاق عن مكحول قال: قلت (للزهري) (١): أما (علمت) (٢) (أن) (٣) عمر حين انقضى أجله وابن مسعود بالعراق حين انقضى أجله وعثمان بن عفان كانوا يستبرؤن الأمة بحيضة حتى كان معاوية فكان يقول: حيضتان (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے کہا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ حضرت عمر، حضرت ابن مسعود اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ م اپنی وفات تک اس بات کے قائل تھے کہ ایک حیض سے باندی کے حاملہ نہ ہونے کا پتہ چل جاتا ہے۔ جبکہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ دو حیض تک انتظار کے قائل تھے۔ حضرت زہری نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک اور صاحب بتاتا ہوں اور وہ حضرت عبادہ بن صامت ہیں۔
حدیث نمبر: 17452
١٧٤٥٢ - فقال الزهري: (و) (١) أنا أزيدك عبادة بن الصامت (٢).
حدیث نمبر: 17453
١٧٤٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن فراس (عن الشعبي) (١) عن علقمة عن عبد اللَّه قال (٢): (يستبرئ) (٣) الأمة بحيضة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ باندی کے حمل سے محفوظ ہونے کا ایک حیض سے پتہ چل جائے گا۔
حدیث نمبر: 17454
١٧٤٥٤ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن صلة (وقثم) (١) و (ناجية) (٢) (قالوا) (٣): أيما رجل (اشترى) (٤) جارية فلا يقربها حتى تحيض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صلہ، قثم اور ناجیہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کوئی باندی خریدی تو وہ اسے حیض آنے تک اس کے قریب نہ جائے۔
حدیث نمبر: 17455
١٧٤٥٥ - حدثنا أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر في الأمة التي (توطأ) (٢) قال: إذا (بيعت) (٣) أو أعتقت (فليستبرئها) (٤) بحيضة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس باندی کے بارے میں فرماتے ہیں جس سے اس کے مالک نے وطی کی ہو، کہ جب اسے بیچا جائے یا آزاد کیا جائے تو وہ ایک حیض کے ذریعے اپنے رحم کی پاکی کا یقین کرے گا۔
حدیث نمبر: 17456
١٧٤٥٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: سألته عن رجل اشترى جاربة لها زوج، قال: يستبرئ رحمها بحيضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا اگر آدمی نے کسی ایسی باندی کو خریدا جس کا کوئی خاوند ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک حیض سے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرے گا۔
حدیث نمبر: 17457
١٧٤٥٧ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عطية عن ابن عمر قال: من اشترى جارية فلا يقربها حتى (يستبرئ) (١) بحيضة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص باندی خریدے وہ اس وقت تک اس کے پاس نہ جائے جب تک ایک حیض کے ذریعے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین نہ کرلے۔
حدیث نمبر: 17458
١٧٤٥٨ - حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن منصور عن إبراهيم قال: بحيضة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم بھی ایک حیض کو کافی سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 17459
١٧٤٥٩ - [حدثنا وكيع عن شريك عن أبي إسحاق عن (الحارث) (١) عن علي قال: تستبرئ الأمة بحيضة] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک حیض تک رحم کے خالی ہونے کا یقین کرے گا۔
حدیث نمبر: 17460
١٧٤٦٠ - حدثنا حاتم (بن وردان) (١) عن (برد) (٢) عن مكحول قال: (إذا) (٣) اشتريت الأمة قال: يستبرئها بحيضة واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب باندی خریدی گئی تو ایک حیض تک اس کے پاک ہونے کا یقین کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 17461
١٧٤٦١ - حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء وطاوس (قالا) (١): يستبرئ الأمة
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ باندی کے حمل سے خالی ہونے کا یقین ایک حیض تک کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 17462
١٧٤٦٢ - حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن عطاء قال: قال عمر: من اشترى جارية فليستبرئها بحيضة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص باندی خریدے وہ ایک حیض تک اس کے حمل سے خالی ہونے کا انتظار کرے۔