کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
حدیث نمبر: 17434
١٧٤٣٤ - حدثنا (جرير) (١) عن مغيرة عن إبراهيم التيمي (وعمرو) (٢) بن مرة قالا: يعزل عن الأمة ويستأمر (٣) الحرة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی اور حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی۔
حدیث نمبر: 17435
١٧٤٣٥ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 17436
١٧٤٣٦ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن محمد مثله.
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 17437
١٧٤٣٧ - حدثنا ابن عيينة عن حميد الأعرج عن سعيد بن جبير قال: لا يعزل (عن) (١) الحرة إلا بإذنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آزاد عورت کی اجازت کے بغیر اس سے عزل نہیں کیا جاسکتا۔
حدیث نمبر: 17438
١٧٤٣٨ - [حدثنا ابن مهدي ويزيد بن هارون عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن سوار الكوفي عن عبد اللَّه قال: يستأمر الحرة ويعزل عن الأمة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی اور باندی سے بلااجازت عزل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 17439
١٧٤٣٩ - حدثنا ابن مهدي عن همام عن قتادة عن جابر بن (زيد) (١) قال: لا يعزل عن الحرة إلا بإذنها] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ آزاد عورت کی اجازت کے بغیر اس سے عزل نہیں کیا جاسکتا۔
حدیث نمبر: 17440
١٧٤٤٠ - حدثنا وكيع عن طلحة عن عطاء عن ابن عباس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی جبکہ باندی سے اجازت نہیں لی جائے گی۔
حدیث نمبر: 17441
١٧٤٤١ - وعن الربيع (١) عن الحسن.
حدیث نمبر: 17442
١٧٤٤٢ - وعن سفيان عن أبي (سعاد) (١) عن سعيد بن جبير قالوا: (يستأمر الحرة، ولا) (٢) (يستأمر) (٣) الأمة.
حدیث نمبر: 17443
١٧٤٤٣ - حدثنا أسباط عن عبد الملك عن عطاء قال: سئل عن الأمة يعزل عنها، قال: نعم! وأما الحرة (فيستأمرها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا باندی سے عزل کیا جائے گا انہوں نے فرمایا کہ ہاں، البتہ آزادعورت سے اجازت طلب کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 17444
١٧٤٤٤ - حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يعزل عن الأمة ولا يقول في الحرة شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس باندی سے عزل کی اجازت دیتے تھے جبکہ آزاد کے بارے میں کچھ نہیں فرماتے تھے۔