کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا
حدیث نمبر: 17381
١٧٣٨١ - حدثنا أبو بكر عن جرير عن مطرف عن الحكم وحماد في رجل تزوج امرأة وشرط لها: ما قسمت (لك) (١) من ليل أو نهار (٢) رضيت به (قالا) (٣): هذا شرط فاسد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا۔ اور عورت اس پر راضی ہو تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ شرط فاسد ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17381
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17381، ترقيم محمد عوامة 16824)
حدیث نمبر: 17382
١٧٣٨٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: كان يسأل عن ⦗٣١٧⦘ الرجل يتزوج المرأة (فيشترط) (١) عليها أن لا يأتيها كذا وكذا ولا ينفق عليها إلا شيئًا معلومًا، قال: (إنما) (٢) الصلح الذي (أمر) (٣) اللَّه به بعد الدخول، (وكان) (٤) (يكرهه) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو نکاح میں یہ شرط لگائے کہ وہ اس کے پاس نہیں آئے گا اور اس پر صرف معلوم مقدار ہی خرچ کرے گا ، فرماتے ہیں کہ وہ صلح جس کا قرآن میں حکم ہے وہ تو ایک مرتبہ کے جماع کے بعد ہے۔ گویا ایسا کرنا مکروہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17382
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17382، ترقيم محمد عوامة 16825)
حدیث نمبر: 17383
١٧٣٨٣ - حدثنا ابن علية قال: سئل يونس عن الشرط في النكاح فقال: كان الحسن لا يرى (به) (١) بأسًا إذا (كان) (٢) علانية.
مولانا محمد اویس سرور
یونس سے نکاح میں لگائی جانے والی شرط کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ حسن تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے اگر وہ علانیہ ہو، جبکہ حضرت ابن سیرین ابتداء میں مکروہ خیال کرتے تھے اور اگر بعد میں لگائی جائے تو وہ بھی کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17383
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17383، ترقيم محمد عوامة 16826)
حدیث نمبر: 17384
١٧٣٨٤ - وكان ابن سيرين يكره ابتداءه ولا يرى به بأسًا بعد ذلك.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17384
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17384، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 17385
١٧٣٨٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: سألته عن الرجل (يكون) (١) له (المرأة) (٢) (فيتزوج) (٣) المرأة فيشترط لهذه يوما ولهذه يومين؟ قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اپنی بیویوں میں سے ایک کے ساتھ ایک دن اور دوسری کے ساتھ دو دن مقرر کرلے توا نہوں نے فرمایا کہ ایسا کرنا جائز ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17385
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17385، ترقيم محمد عوامة 16827)