کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص بیوی کے متعلق یہ دعویٰ کرے کہ اسے خیار کا علم تھا تو کیا بیوی سے قسم لی جائے گی؟
حدیث نمبر: 17368
١٧٣٦٨ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا غشيها قبل أن (تختار) (١) (استحلفت) (٢) أنها لم تعلم أن لها الخيار، ثم خيرت إذا كانت تحت (عبد) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر بیوی کے خیار استعمال کرنے سے قبل خاوند نے اس سے جماع کیا تو بیوی سے قسم لی جائے گی کہ وہ خیار کے متعلق نہ جانتی تھی۔ پھر اگر وہ غلام کے نکاح میں تھی تو اسے اختیار دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 17369
١٧٣٦٩ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل كانت عنده امرأة (فأعتقت) (١) فغشيها بعد العتق، فقالت: لم أشعر أن لي (خيارًا) (٢)، قال: (تستحلف أنها) (٣) لم تعلم أن لها الخيار ثم تخير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جس کی آزاد ی کے بعد اس کے خاوند نے اس سے جماع کیا، لیکن عورت کا کہنا یہ ہے کہ مجھے خیار کا علم نہیں تھا۔ تو انہوں نے فرمایا کہ اس عورت سے خیار کا علم نہ ہونے پر قسم لی جائے گی پھر اسے اختیار دیا جائے گا۔ میں نے یہی سوال حضرت حماد سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ اس کی بیوی ہے اسے اختیار نہیں دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 17370
١٧٣٧٠ - وسألت حمادًا فقال: هي امرأته (و) (١) لا تخير.
حدیث نمبر: 17371
١٧٣٧١ - حدثنا غندر عن شعبة قال: أخبرني (الهيثم) (١) عن حماد أنه (قال) (٢): تستحلف أنها لم تعلم أن لها الخيار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس سے اس بات پر قسم لی جائے گی کہ اسے خیار کا علم نہیں تھا۔