کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کر لیا تواس کا اختیار ختم ہوجائے گا
حدیث نمبر: 17353
١٧٣٥٣ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة عن عمر قال: إذا أعتقت الأمة (فلها) (١) الخيار ما لم يطأها زوجها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 17354
١٧٣٥٤ - حدثنا عبدة عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: إذا قربها فلا خيار لها قد (أقرت) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 17355
١٧٣٥٥ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة أن حفصة (زوج) (١) النبي ﷺ أعتقت جارية لها فقالت: إن وطئك زوجك فلا خيار لك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ام المومنین حضرت حفصہ نے ایک باندی کو آزاد کیا اور فرمایا کہ اگر تمہارے خاوند نے تم سے جماع کرلیا تو تمہارا اختیار ختم ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 17356
١٧٣٥٦ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سليمان بن يسار قال: إذا غشيها زوجها فلا خيار لها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 17357
١٧٣٥٧ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة ونافع قالا: لها الخيار ما لم يغشها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ اور حضرت نافع فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 17358
١٧٣٥٨ - حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أعتقت الأمة فلها الخيار ما لم يطأها زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔