کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: وہ باندی جسے آزاد کردیا جائے اور اس کا خاوند کوئی آزاد ہو تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17337
١٧٣٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مبارك عن سعيد عن قتادة عن ابن المسيب و (سليمان) (١) بن يسار والحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آزاد ہونے والی عورت کے لئے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 17338
١٧٣٣٨ - وعكرمة عن ابن عباس قالوا: لا خيار لها على الحر (١).
حدیث نمبر: 17339
١٧٣٣٩ - حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت (له) (١): لها خيار (على الحر؟) (٢) قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ آزاد ہونے والی عورت کے لئے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیا رہے یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
حدیث نمبر: 17340
١٧٣٤٠ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: ليس لها خيار من الحر، ولها خيار من العبد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ آزاد ہونے والی عورت کے لئے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار نہیں ہے البتہ خاوند کے غلام ہونے کی صورت میں اختیار ہے۔
حدیث نمبر: 17341
١٧٣٤١ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: لا خيار للأمة إذا أعتقت وزوجها حر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ آزاد ہونے والی عورت کے لئے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار نہیں ہے
حدیث نمبر: 17342
١٧٣٤٢ - حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن نافع أن صفية بنت أبي عبيد كان لها عبد فزوجته جارية (لها) (١) بكرًا، فكانت تكره زوجها وكانت (تريد) (٢) عتقها مخافة أن تعتق الوليدة فتفارق زوجها، فأعتقت العبد حتى إذا أثبت (العتق) (٣) أعتقت الوليدة بعد ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ صفیہ بنت ابی عبید کا ایک غلام تھا۔ انہوں نے اس کی شادی اپنی ایک باکرہ باندی سے کرادی۔ وہ باندی اپنے خاوند کو پسند نہیں کرتی تھی اور آزاد ہونا چاہتی تھی۔ صفیہ بنت ابی عبید کو اندیشہ تھا کہ اگر انہوں نے باندی کو آزاد کیا تو وہ اپنے خاوند سے علیحدہ ہوجائے گی۔ پس انہوں نے پہلے غلام کو آزاد کردیا اور پھر بعد میں باندی کو آزاد کیا۔